Home / پاکستان / ’’ایاز صادق غدار،یہ جس ملک سے کھاتے ہیں اسی کیخلاف بات کرتے ہیں۔‘‘ سابق سپیکر قومی اسمبلی کے اپنے ہی حلقے میں مردہ باد کے نعرے لگ گئے

’’ایاز صادق غدار،یہ جس ملک سے کھاتے ہیں اسی کیخلاف بات کرتے ہیں۔‘‘ سابق سپیکر قومی اسمبلی کے اپنے ہی حلقے میں مردہ باد کے نعرے لگ گئے

لاہور (ویب ڈیسک)سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے حالیہ متنازعہ بیان پر ان کے حلقے کے عوام بھی ان سے ناراض ہیں، ان کے حلقے کے عوام نے ان کے بیان کے خلاف احتجاج کیا جس میں ایاز صادق مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔احتجاج میں شریک ایک شخص نے کہا کہ یہ

جماعت ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتی ہے مگر یہ اصل میں نوٹ کو عزت کیلئے کام کرتے ہیں،سردارایاز صادق غدار ہیں، جو ہماری سلامتی کے اداروں پر تنقید کرتے ہیں جنہوں نے اس ملک کیلئے جانیں قربان کی ہیں۔ایک اور شخص نے کہا کہ جویہ کررہے ہیں یہ ملک کے ساتھ سیدھی سیدھی غداری ہے جس ملک سے یہ کھاتے ہیں اسی کے خلاف بات کرتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ایسے لوگوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ایاز صادق اس حلقے سے اب منتخب نہیں ہوسکتا، اب اگر وہ یہاں آئے گا تو جوتوں اور انڈوں سے اس کا استقبال کیا جائیگا ، ہم پاکستانی ہیں، پاک فوج آئی ایس آئی ہماری ہے جو اس کے خلاف بات کرے گا ہم اس سے ایسے ہی نمٹیں گے اور اس پر انڈوں کی بارش کی جائیگی۔

Share

About admin

Check Also

کل 20 اکتوبر پورے ملک میں کیا ہونے جا رہا ہے حکومت کو اب تک کا بڑا اور ۔۔فیصلہ کن جھٹکا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کل 20 اکتوبر پورے ملک میں کیا ہونے جا رہا ہے حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com