Breaking News
Home / اہم خبریں / بریکنگ نیوز: بھارت کے بعد امریکہ نے بھی ٹک ٹاک بین کرنے کا فیصلہ کر لیا

بریکنگ نیوز: بھارت کے بعد امریکہ نے بھی ٹک ٹاک بین کرنے کا فیصلہ کر لیا

نیویارک(ویب ڈیسک) بھارت اور آسٹریلیا کے بعد اب امریکہ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے پر غور شروع کر دیا۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے فوکس نیوز پر انٹرویو کے دوران سوال پوچھا گیا کہ کیا امریکی حکومت ٹک ٹاک اور دیگر ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے؟ اس

کے جواب میں مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ”جہاں تک امریکی شہریوں کے فونز میں انسٹال چینی ایپلی کیشنز کی بات ہے تو میں اس ایک ایپ(ٹک ٹاک)کے متعلق بتانا چاہوں گا کہ اس پر پابندی کا معاملہ زیرغور ہے۔“مائیک پومپیو نے امریکی شہریوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ”کوئی شہری اگر چاہتا ہے کہ اس کی ذاتی معلومات چینی کمیونسٹ پارٹی کے ہاتھوں میں جائیں تو وہ ٹک ٹاک اپنے فون میں انسٹال کر لے اور جو یہ نہیں چاہتا، وہ اس ایپلی کیشن سے دور رہے۔ “ رپورٹ کے مطابق اس معاملے پر ٹک ٹاک کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ”ٹک ٹاک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایک امریکی شہری ہیں، اس کے علاوہ سیفٹی، سکیورٹی، پراڈکٹ، پبلک پالیسی اور دیگر شعبوں میں کلیدی پوسٹس امریکی شہری فائز ہیں، چنانچہ یہ کہنا کہ ٹک ٹاک پر امریکی شہریوں کا ڈیٹا محفوظ نہیں ہے، سراسر غلط ہے۔ صارفین کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم نے کبھی چینی حکومت کو کسی صارف کا ڈیٹا مہیا کیا ہے نہ کبھی حکومت نے ہم نے مانگا ہے۔“

Share

About admin

Check Also

پٹرول 8 روپے اور ڈیزل 11 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان! حکومت چاہتے ہوئے بھی اس اضافے کو کیوں نہیں روک سکتی؟پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com