Breaking News
Home / اہم خبریں / پاناما جے آئی ٹی کی مرتب کردہ رپورٹ کے والیم 10 میں کیا کچھ درج ہے؟ نواز شریف کو اداروں کے خلاف بولنا مہنگا پڑ گیا، تہلکہ مچ گیا

پاناما جے آئی ٹی کی مرتب کردہ رپورٹ کے والیم 10 میں کیا کچھ درج ہے؟ نواز شریف کو اداروں کے خلاف بولنا مہنگا پڑ گیا، تہلکہ مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف نے ملک کی نظریاتی اساس پر حملہ کیا ہے محب وطن پارٹیوں کونوازشریف کے ملک دشمن بیانئے کی مذمت کرنی چاہئے، کسی پارٹی کو کرپشن کرنے کا لائسنس نہیں دیاجاسکتا۔ والیم 10نوازشریف کی ملک دشمن سرگرمیوں کے ریکارڈ سے بھرا ہوا ہے۔

وقت پڑا تو ملکی مفاد میں والیم 10کو بھی کھولنے پر مجبور ہوجائیں گے، اسٹیبلشمنٹ کبھی بھی ملکی مفاد کے خلاف کام کرنےکی اجازت نہیں دیتی۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ محب وطن قومیں ہمیشہ اپنے ملکی مفادات کا دفاع کرتی ہیں مگر پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں اقتدار میں رہنے والی قوتیں ہمیشہ زاتی مفاد کو ملکی مفاد پر ترجیح دیتی ہیں اورذاتی فائدے کے لئے دشمن قوتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کرتی ہیں صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ نوازشریف ہمیشہ سے ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار رہے ہیں۔آج جب میا ں نواز شریف کے پسندیدہ ملک بھارت کی کشمیریوں کے ساتھ زیادتی کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔ میاں نوازشریف کی بھارت کے حق میں بیان بازی دو قومی نظریہ پر حملہ ہے۔اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے منعقدہ اے پی سی بارے گفتگو کرتے ہوئے راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ اس ڈرامہ میں سب پارٹیاں اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے اکٹھی ہوئیں۔ محب وطن سیاستدان نوازشریف کے ملک دشمن بیانیہ سے علیحدہ ہوجائیں۔انہوں نے میاں شہبازشریف کو مشورہ دیا کہ وہ ملکی مفاد میں نوازشریف کے بیانیہ سے علیٰحدگی اختیارکریں اور محب وطن قوتوں کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پرگھسیٹنے کا نعرہ لگانے والے آج اپنی کرپشن بچانے کیلئے اکٹھے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

’’شہزادی کی طرف پشت کرکے کھڑے نہیں ہونا کیونکہ۔۔‘‘ سعودی شہزادی کی پرسنل اسسٹنٹ رہنے والی ’’ خاتون ‘‘ نے ایسے انکشافات کردیے کہ ہر سننے والا دنگ رہ جائے گا

’’شہزادی کی طرف پشت کرکے کھڑے نہیں ہونا کیونکہ۔۔‘‘ سعودی شہزادی کی پرسنل اسسٹنٹ رہنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com