Home / اہم خبریں / 5نومبر کی میٹنگ میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ والدین ،اساتذہ اور طلبا کے کام کی خبر آگئی

5نومبر کی میٹنگ میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ والدین ،اساتذہ اور طلبا کے کام کی خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر پھیلتے ہی حکومت کا اہم اجلاس پانچ تاریخ کو ہونے جا رہا ہے جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اہم فیصلوں سے آگاہ کریں گے جبکہ تمام صوبوں کے وزرا  تعلیم ورچوئل اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے کئی

وفاقی سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں کرونا وائر س کی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔ اور سینکڑوں کیسز سامنے آچکے ہیں اسی طرح پنجاب کے کئی شہروں میں بھی تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اب ایک خبررساں ادارے سٹی 42نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر پنجاب حکومت کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نومبر کے دوسرے ہفتے میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے پر آمادگی ظاہر کردی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہوا ہے کہ سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیوں کو نومبر کے دوسرے ہفتے میں بند کرنے پر مشاورت ہو رہی ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے نے پاکستان کو تیسرے ون ڈ ے میچ میں شکست دے دی۔ میچ کا فیصلہ سپر اوور پر ہوا۔ پاکستان نے زمبابوے کو سپر اوور میں جیت کےلئے صرف 3رنز کا ٹارگٹ دیا۔ زمبابوے نے یہ ہدف اوور کی تیسری گیند پر حاصل کر لیا۔اس سے قبل زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کےلئے 279رنز کا ٹارگٹ دیا ۔ زمبابوے کی جانب سے سین ولیم نے سنچری جبکہ برینڈن ٹیلر نے نصف سنچری بنائی۔پاکستان کی جانب  سے محمد حسنین نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم روایتی کھیل کھیلتے ہوئے دبائو کا شکار ہو گئی اور ابتدائی چار وکٹیں صرف 42کے سکور پر گر گئیں۔ کپتان بابراعظم اور وہاب ریاض نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا۔ بابر اعظم نے 125رنز بنائے جبکہ وہاب ریاض نے بھی نصف سنچری سکور کی۔ تاہم میچ برابری پر ختم ہوا جس کے بعد فیصلہ سپر اوور میں کیا گیا۔ پاکستان نے سیریز 2-1سے اپنے نام کر لی ہے۔

Share

About admin

Check Also

سعودی عرب جانے کے خواہشمند یہ خبر ضرور پڑھ لیں

سعودی عرب جانے کے خواہشمند یہ خبر ضرور پڑھ لیں، پھر نہ کہنا خبر نہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com