Breaking News
Home / پاکستان / وفاقی وزیر فواد چوہدری (ن)لیگ کے پیارے ہوگئے

وفاقی وزیر فواد چوہدری (ن)لیگ کے پیارے ہوگئے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ ،خواجہ آصف نے کہا پاکستان کے آئین میں تمام مذاہب کوبرابر کی آزادیاں ہیں ان کی یہ بات بالکل درست ہے، اس کو لے کر خواجہ آصف کیخلاف فتویٰ بازی کرنیوالے مودی

اور بھارتی شدت پسندوں کی سوچ کے حامل لوگ ہیں ایسی سوچ کو یکسر مسترد کرنے کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خواجہ آصف کے حق میں بات کہہ دی ، وفاقی وزیر کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ ’’سیاسی اختلافات اپنی جگہ ،خواجہ آصف نے کہا پاکستان کے آئین میں تمام مذاہب کوبرابر کی آزادیاں ہیں ان کی یہ بات بالکل درست ہے، اس کو لے کر خواجہ آصف کیخلاف فتویٰ بازی کرنیوالے مودی اور بھارتی شدت پسندوں کی سوچ کے حامل لوگ ہیں ایسی سوچ کو یکسر مسترد کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔
یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ خواجہ آصف کا شمار ان لیگی رہنماؤں میں ہوتا ہے جن سے فواد چوہدری کی قومی اسمبلی کے فلور پر تکرار چلتی رہتی ہے، ابھی کچھ دن قبل ہی خواجہ آصف کی جانب سے قومی اسمبلی میں کہا گیا ہے کہ یہ شخص مجھے ایک ہفتے سے تنگ کر رہا ہے، جنابِ اسپیکر انہیں روکا جائے، فواد چوہدری بھی ایوان میں لیگی رہنماء کو خوب آڑھے ہاتھوں لیتے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

ایک شوہر نے شادی کی پہلی رات ہی اپنی بیوی سے انکار کردیا، اورپھر بیوی آگے بڑھی اور اپنے ہاتھ

ایک شوہر نے شادی کی پہلی رات ہی اپنی بیوی سے انکار کردیا، اورپھر بیوی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com