Breaking News
Home / کھیل / اناللہ واناالیہ راجعون۔۔۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان انتقال کرگئے

اناللہ واناالیہ راجعون۔۔۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان انتقال کرگئے

لاہو ر(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان و لیجنڈری کھلاڑی کئی ہفتوں سے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جب کہ بیماری کے دوران حکومت کی جانب سے ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی تھی۔ ان کی نماز جناہ بنوں میں ادا کی جائے گی ۔ اولمپک گیمر میں گولڈ ، سلور ، برونز میڈیل لینے والے

واحد لیجنڈ کھلاڑی تھے۔ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور ہاکی کے لیجنڈ عبدالرشید جونئیر انتقال کر گئے۔ سابق ہاکی کپتان عبدالرشید نے 79 برس کی عمر میں وفات پائی۔بتایا گیا ہے کہ عبدالرشید گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔رشید جونئیر کئی ہفتوں سے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جب کہ بیماری کے دوران حکومت کی جانب سے ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی تھی۔ان کی نماز جناہ بنوں میں ادا کی جائے گی ۔عبدالریشد جونئیر اولمپک گیمر میں گولڈ ، سلور ، برونز میڈیل لینے والے واحد لیجنڈ کھلاڑی تھے۔ عبدالرشید جونئیر ہاکی ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے منیجر بھی رہے۔ واضح رہے کہ عبدالرشید جونئیر 1968ء اور 1972ء جونئیر سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی ثابت ہوئے، انہوں نے ریٹائرمنٹ کے وقت تک پاکستان کے لیے سب سے زیادہ 96 گول کیے تھے۔ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے عبدالرشید جونئیر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Share

About admin

Check Also

انا للہ واناالیہ راجعون !سابق کرکٹر جاوید میانداد کے گھر صف ماتم بچھ گئی

انا للہ واناالیہ راجعون !سابق کرکٹر جاوید میانداد کے گھر صف ماتم بچھ گئی کراچی(نیوز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com