Breaking News
Home / اہم خبریں / بریکنگ نیوز:پاکستان کیلئے کتنے ارب ڈالر فنڈز کی منظوری دیدی گئی؟ جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اٹھیں گے

بریکنگ نیوز:پاکستان کیلئے کتنے ارب ڈالر فنڈز کی منظوری دیدی گئی؟ جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اٹھیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 10 ارب ڈالرز کے فنڈز فراہمی کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کی جانب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر سے ورچوئل میٹنگ کی گئی۔ اس دوران ایشیائی ترقیاتی بینککے نائب صدر نے پاکستان کیلئے 10 ارب ڈالرز کے فنڈز فراہم کرنے

کی منظوری دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے اگلے 5 سال کے دوران اربوں ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔ فنڈز کی مدد سے ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر نے یقین دہائی کروائی کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کیلئے ایک بڑی خبر ہے۔ 10 ارب ڈالرز ایک بڑی رقم ہے جسے سے ملک میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا سکیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے ناصرف ملک میں روزگار کی فراہمی میں اضافہ ہوگا، بلکہ ملک کی جی ڈی پی گروتھ بھی بڑھے گی۔واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پر چین سب سے زیادہ اثر و رسوخ رکھتا ہے۔ ایک طرف جب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کو سخت شرائط پر محدود پیمانے پر قرض فراہم کیا جاتا ہے، ایسے میں ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو قرض کی فراہمی میں زیادتی رکاوٹیں پیدا نہیں کرتا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کچھ روز قبل پاکستان کو کرونا فنڈ کی مد میں بھی 2 ملین ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Share

About admin

Check Also

چوہدری نثار علی خان بیٹے سمیت کہاں پہنچ گئے ؟ ہلچل مچ گئی

چوہدری نثار علی خان بیٹے سمیت کہاں پہنچ گئے ؟ ہلچل مچ گئی جھنگ (ڈیجیٹل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com