Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / ان دو پاکستانی لڑکیوں نے سعودی عرب میں لڑکوں کے ساتھ کیا شرمناک حرکت شروع کردی کہ پولیس کو گرفتار کرنا پڑا

ان دو پاکستانی لڑکیوں نے سعودی عرب میں لڑکوں کے ساتھ کیا شرمناک حرکت شروع کردی کہ پولیس کو گرفتار کرنا پڑا

جدہ: سعودی عرب میں لڑکوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے والی 2 پاکستانی لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سعودی اخبار عکاظ کے مطابق جدہ پولیس نے اسنیپ چیٹ ویڈیو اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے پاکستانی لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے، لڑکی پر اپنی گاڑی میں بیٹھے چہل قدمی کرنے والے نوجوانوں کو چھیڑنے اور راہگیروں پر نامناسب جملے کسنے کا الزام ہے۔
اسنیپ چیٹ پر شیئر ہونے والی ایک ویڈیو میں گرفتار پاکستانی لڑکی کو لڑکوں پر جملے کستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، لڑکی کی اس حرکت پر صارفین نے جدہ پولیس سے لڑکی کو ڈھونڈ نکالنے اور گرفتار کرکے آداب عامہ کی خلاف ورزی کرنے پر سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس نے حکام کی جانب سے گرفتاری کا گرین سگنل ملنے کے بعد مذکورہ لڑکی کو مدائن کے علاقے سے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ اپنی سہیلی کے ساتھ بیوٹی پارلر سے نکل رہی تھی۔ دونوں لڑکیاں اس بیوٹی پارلر میں کام کرتی ہیں۔
گرفتاری کے بعد ان لڑکیوں نے اسنیپ چیٹ پر ویڈیو جاری کی جس میں سوشل میڈیا صارفین اور سعودی عوام سے اپنے عمل کی معافی مانگی ہے۔ سعودی عرب کے قوانین میں چھیڑخانی کی سزا 5 سال قید اورایک لاکھ ریال جرمانہ ہے۔ تاہم واضح نہیں کہ پولیس نے لڑکیوں کو معافی مانگنے کے بعد رہا کردیا ہے یا مقدمہ چلایا جائے گا۔

Share

About admin

Check Also

لڑکے کی دونوں بیویوں کو ساتھ حاملہ کرنے کی خوائش

نیویارک. امریکہ میں دو خواتین کے ساتھ شادی کرنے والے ایک نوجوان نے ایک انوکھی خواہش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com