Home / شوبز / شادی کے بعد زندگی میں گم ہو جانے والی عائشہ خان کو کس کی یاد ستانے لگی ؟ شوہر بھی سن کر حیران رہ گئے

شادی کے بعد زندگی میں گم ہو جانے والی عائشہ خان کو کس کی یاد ستانے لگی ؟ شوہر بھی سن کر حیران رہ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان کا اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہنا ہے کہ اُنہیں اداکارہ مِنا طارق کی شدید یاد آرہی ہے۔ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہ رہنے والی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی

مِنا طارق کی سالگرہ کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مِنا طارق کے ہمراہ یادگار تصویر پوسٹ کی ہے۔ عائشہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مِنا طارق سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری منِز کو سالگرہ بہت مبارک ہو۔‘ سابقہ اداکارہ نے لکھا کہ’میری ہر بات سمجھے والی اور خوش مزاج مِنا میں تُم سے بہت محبت کرتی ہوں۔‘ اُنہوں نے مزید کہا کہ ’مِنا آج تمہاری اس خوشی کے موقع پر میں تمہیں بہت یاد کر رہی ہوں۔‘ عائشہ خان کی پوسٹ پر جہاں مداح مِنا طارق کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کررہے ہیں تو وہیں مداح سابقہ اداکارہ سے یہ شکوہ بھی کر رہے ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک کیوں نہیں رہتی ہیں اور اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ مداح عائشہ خان کی زندگی سے متعلق ہر خبر سے آگاہ رہنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عائشہ خان نے اپنی بیٹی ماہ نور کی پہلی سالگرہ منائی تھی جس کی تصویریں اُنہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل پیغام بھی جاری کیا تھا۔

Share

About admin

Check Also

پہلی بار جب میں نے اپنی بیوی کی تصویر دیکھی تو -شاہد آفریدی نے ناقابل یقین بات کہہ دی

ڈیجیٹل پاکستانی ٹی وی نیوز! پاکستان قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیوی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com