Breaking News
Home / انٹرنیشنل / حج نزدیک آتے ہی سعودی حکومت نے ایک اور فیصلہ کر لیا، فریضہ حج ادا کرنے کے خواہشمندوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

حج نزدیک آتے ہی سعودی حکومت نے ایک اور فیصلہ کر لیا، فریضہ حج ادا کرنے کے خواہشمندوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک ) سعودی وزارت حج وعمرہ نےحج پروٹوکول میں مزید شرائط شامل کردیں، سعودی وزارتِ حج کے مطابق مکہ مکرمہ میں داخل ہونے سے قبل عازمین حج کو قرنطینہ کرنا، حجاج کرام کو گروپوں میں تقسیم کرنا، ہر گروپ میں20 سے زیادہ افراد کا نہ ہونا ضروری ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج

وعمرہ نے حج پروٹوکول میں مزید شرائط کو شامل کردیا ہے۔ان شرائط کے مطابق مکہ مکرمہ میں داخل ہونے سے قبل عازمین حج کو قرنطینہ کرنا ، حجاج کرام کو گروپوں میں تقسیم کرنا، ہر گروپ میں20 سے زیادہ افراد کا نہ ہونا، ہر گروپ کے لیے ایک گائیڈ مقرر کرنا جیسے ضابطے مقرر کیے گئے ہیں۔ شرائط میں حج پر49 سواریوں کی گنجائش والی 40 بسیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم ان گاڑیوں میں 22 سے زیادہ افراد سوار نہیں ہوں گے۔حجاج کے ایک گروپ کے ساتھ جو بس مختص ہوگی وہ آغاز سے حج کے اختتام تک ان کے ساتھ رہے گی، اس دوران گاڑی تبدیل نہیں کی جائے گی۔ تمام حجاج کرام اور انتظامی کارکنان کے درمیان 2 میٹر کا فاصلہ برقرا رکھنا شامل ہیں۔ طواف اور سعی کے دوران حجاج کرام کے چلنے کیلئے راستوں کی نشاندہی کی جائے گی،عازمین حج آپس میں 2 میٹر کا فاصلہ رکھیں گے۔ عازمین حج کو جمرات میں کنکریاں مارنے کے لیے پیک شدہ کنکریاں دی جائیں گی جبکہ حجاج کرام کو کھانا بھی پیک حالت میں ملے گا۔اس کے علاوہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اس موسم حج کے دوران میں مکہ مکرمہ میں مقررہ اجازت نامے کے بغیر داخل ہونے والے افراد پر 10 ہزار ریال ( 2666 ڈالر) فی کس جرمانہ عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس جرمانے کا اطلاق 19 جولائی (28 ذی قعدہ) سے ہوگا اور یہ ضابطہ دو اگست ( 12 ذی الحجہ) تک نافذ العمل رہے گا۔ اگر کوئی شخص مکہ مکرمہ میں غیر مجاز داخلے کی پابندی کی دوبارہ خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا تو اس کو دْگنا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا اور یہ رقم 20 ہزار ریال (5332 ڈالر) ہوگی۔ وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور مکینوں پر زوردیا ہے کہ وہ اس سال حج سیزن کے لیے جاری کردہ ہدایات کی پاسداری کریں۔

Share

About admin

Check Also

بالی ووڈ سٹار عرمر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے فٹنس کوچ سے عشق لڑا لیا، مداح بھی سکتے میں

بالی ووڈ سٹار عرمر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے فٹنس کوچ سے عشق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com