Breaking News
Home / انٹرنیشنل / جوبائیڈن کے امریکی صدر بننے کے امکانات بڑھ گئےلیکن ان کی اہلیہ جل بائیڈن دراصل کون ہیں اور کیا کرتی ہیں؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

جوبائیڈن کے امریکی صدر بننے کے امکانات بڑھ گئےلیکن ان کی اہلیہ جل بائیڈن دراصل کون ہیں اور کیا کرتی ہیں؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کے حریف جوبائیڈن کے آئندہ صدر بننے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے ریاست جارجیا میں صدر ٹرمپ کو 917ووٹوں سے شکست دے ڈالی ہے اور اب انہیں صدر بننے کے لیے ایریزونا اور نیواڈا میں سے کسی ایک ریاست میں

فتح حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ جوبائیڈن کے صدر بننے کی صورت میں ان کی 69سالہ اہلیہ ڈاکٹر جل بائیڈن امریکہ کی نئی خاتون اول قرار پائیں گی جو پیشے کے اعتبار سے ٹیچر ہیں اورکالج میں انگریزی پڑھاتی ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ خاتون اول بننے کے بعد بھی اس پیشے سے منسلک رہنا چاہتی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق جوبائیڈن اور جل بائیڈن کی شادی کی 43سالہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ جل بائیڈن نے ازدواجی زندگی اور پیشہ وارانہ زندگی کو ہمیشہ متوازن رکھا اور اپنے دو سوتیلے بچوں کی بھی بہترین پرورش کی۔ جوبائیڈن کے بیٹے بائیو اور ہنٹر بائیڈن ان کی پہلی اہلیہ سے ہیں جو 1972ءمیں ایک کار حادثے میں موت کے منہ میں چلی گئی تھیں۔ اس حادثے میں ان بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی آیا کی بھی موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد ان کی ذمہ داری ڈاکٹر جل بائیڈن نے سوتیلی ماں کی حیثیت سے اٹھائی اور احسن طریقے سے نبھائی۔ رپورٹ کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ وہ خاتون اول بننے کے بعد کیا کریں گے تاہم یہ بات واضح ہے کہ وہ موجودہ خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے یکسر برعکس ہوں گی اور پریزیڈنسی میں ان کی دلچسپی میلانیا کے برعکس بہت زیادہ ہو گی۔

Share

About admin

Check Also

مجھے باہر نکالو“ دادا جی نے قبر میں دفن ہوتے ہوئے بھی سب کو حیران کر دیا

ڈیجیٹل پاکستانی ٹی وی نیوز! ایک شخص کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com