Breaking News
Home / اہم خبریں / ایک ساتھ 20 رہنماؤں کا استعفیٰ! (ن)لیگ کو آج کی سب بُری خبر سُنا دی گئی

ایک ساتھ 20 رہنماؤں کا استعفیٰ! (ن)لیگ کو آج کی سب بُری خبر سُنا دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جب سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے فوج مخالف بیانیہ اپنایا ہے تب سے ہی اپوزیشن اتحاد کی تحریک خطرے میں پڑ گئی ہے بلاول بھٹو کی جانب سے دیا گیا بیان اس بات کا واضح ثبوت ہے تاہم اب مسلم لیگ کے لئے ایک بڑی پریشان کن خبر سامنے آ گئی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیانئے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے ساتھ20 لیگی رہنما بھی استفعیٰ دینے کے لیے تیار ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پاس پی پی کا وفد آیا تھا۔بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جس پر مشورے کے بعد فیصلہ کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف فوج کو یہ کہتے ہیں کہ کوئی آرڈر آرمی چیف کی طرف سے آتا ہے تو اس کو دیکھیں گے۔اگر غیر آئینی تو عمل نہ کریں۔اس کی بنیاد پر فوج میں تفرقہ پڑ سلتا ہے۔ یں ایک ریٹائرڈ فوجی ہوں ، فوج کی وجہ سے میری عزت ہے۔مجھ سے اب تک ن لیگ کے کسی رہنما نے رابطہ نہیں کیا۔شاہد ثناءاللہ زہری استفعیٰ نہ دیں۔عبدالقادری بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی چھوڑنے والے وہ اکیلے نہیں بلکہ پارٹی کے تقریبا 20 رہنما بھی میرے ساتھ استفعیٰ دیں گے۔عبدالقادر بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے عملی طور پر الگ ہو چکا ہوں تاہم آج مستعفی ہونے کا باضابطہ اعلان کرونگا بلکہ تحریری استعفیٰ بھی بھجوا دوں گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کی بنیادی وجہ کوئٹہ کے جلسہ میں میاں محمد نوازشریف کا بیانیہ ہے۔ اس بیانیہ پر میں اتفاق نہیں کرتا۔ میں آج جو کچھ ہوں وہ پا ک فوج کی وجہ سے ہوں نوازشریف کی جانب سے جونیئر افسروں کو عسکری قیادت کے خلاف اکسانے کا عمل قابل قبول نہیں ۔

Share

About admin

Check Also

چوہدری نثار علی خان بیٹے سمیت کہاں پہنچ گئے ؟ ہلچل مچ گئی

چوہدری نثار علی خان بیٹے سمیت کہاں پہنچ گئے ؟ ہلچل مچ گئی جھنگ (ڈیجیٹل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com