Breaking News
Home / کاروبار / فی تولہ کی نئی قیمت کیا مقرر کردی گئی؟ جانیے

فی تولہ کی نئی قیمت کیا مقرر کردی گئی؟ جانیے

کراچی (ویب ڈیسک) 2 روز تک مسلسل مہنگا ہونے کے بعد ہفتے کے روز پاکستان میں سونا سستا ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی اس کا ریٹ کم ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 1952 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے جس کے بعد پاکستان میں

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی آئی ہے۔ ہفتے کے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی سے 98 ہزار 851 روپے رہی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اور ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کر نے پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے اور انہوں نے حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ”ڈر ڈر کر بیچاروں کی حالت پتلی ہو گئی ہے “۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے عمران نذیر کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکریٹری خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،عمران نذیر کی گرفتاری لاہور جلسہ سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ، یہ جانتے ہیں لاہور جلسہ ان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ “مریم نواز شریف کا اپنے اگلے پیغام میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت پہلے ہی پولیس سٹیشن میں موجود ہے ، ان کو رہا کروانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ، کوئی قانونی اور سیاسی آپشن کو خالی نہیں جانے دیا جائے گا ۔

Share

About admin

Check Also

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟تجاویز پیش کر دی گئیں

اسلام آباد (ڈیجیٹل پاکستانی ٹی وی) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com