Breaking News
Home / پاکستان / بہاولپور صوبہ کی تحریک چلانے کا اعلان، حکومتی اتحادی ق لیگ نے عمران خان کو ٹھینگا دکھا دیا

بہاولپور صوبہ کی تحریک چلانے کا اعلان، حکومتی اتحادی ق لیگ نے عمران خان کو ٹھینگا دکھا دیا

بہاول پور(ویب ڈیسک) مرکزی چیئر مین بہاول پور اتحاد فرخ رفیع عباسی کی مسلم لیگ (ق) کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل اور جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے نائب امیر سید ذیشان اختر سے ملاقات،مل کر صوبہ بہاول پور کی تحریک چلانے پر اتفاق۔ملاقات میں ڈاکٹر افضل اور سید ذیشان اختر نے کہا کہ

بہاول پور صوبہ اتحاد جب بھی تحریک کے لیے سڑکوں پر آنے کی کال دیں گے ہم پوری قوت کے ساتھ اپنے صوبے کی بحالی کے لیے سڑکوں پر آئے گے۔اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بہاول پور صوبہ بحالی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے اور صوبہ کی بحالی کے لیے چلائی جانے والی تحریک کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔صوبہ بحالی کے حامی تینوں رہنماؤں نے کہا کہ بہاول پور صوبہ ہماری اور ہماری نسلوں کے لیے زندگی موت کا مسئلہ ہے اس کے حصول کے لیے کسی بھی حد تک جانا پڑا تو جائے گے۔انہوں نے کہا کہ میں ایڈہاک سیکرٹریٹ کی صورت میں لولی پاپ نہیں بلکہ پنجاب اسمبلی کی متفقہ طور پر پاس ہونے والی قرارداد کے مطابق بہاول پور صوبہ بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے نام پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل آئی جی ملتان بہاولپور اور ڈی جی خان کے درمیان شٹل کاک بنے رہیں گے ان کے لیے تین جگہوں پر دفاتر،رہائش گاہیں, انکا عملہ تعینات ہوگا, ان کے ٹی اے ڈی اے اور بے انتہا بھاری بھرکم کروڑوں کے ماہانہ اخراجات ہماری جیبوں سے نکالے جائے گے اور پھر بھی گورنر وزیر اعلیٰ اور اصل چیف سیکریٹری،ہوم سیکریٹری اور دیگر تمام محکمہ جات کے تمام سیکریٹری اور اختیارات کے اصل منبع تو سب لاہور ہی میں ہیں اور کسی نہ کسی صورت سائیلین کو لاہور پھر بھی جانا پڑے گا،حکومت یہ سب ڈرامہ بند کرے اور بہاول پور صوبہ کو بحال کرے۔

Share

About admin

Check Also

بجلی بلوں میں شامل اہم ٹیکس ختم : صارفین کو ادا شدہ رقم واپس کرنے کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com