Breaking News
Home / اہم خبریں / بریکنگ نیوز:عمران خان کے اپنے ہی وزیر آنکھوں میں دھول جھونکنے لگے ۔۔۔ علی زیدی نے شوکت خانم کے کتنے ملین ڈالر اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرائے؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

بریکنگ نیوز:عمران خان کے اپنے ہی وزیر آنکھوں میں دھول جھونکنے لگے ۔۔۔ علی زیدی نے شوکت خانم کے کتنے ملین ڈالر اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرائے؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک) علی زیدی نے شوکت خانم کے 3ملین ڈالر اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرائے، صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے علی زیدی پر الزام لگایا ہے کہ علی زیدی نے شوکت خانم کے 3ملین ڈالر اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرائے۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ علی زیدی وہ رقم ہڑپنا چاہتے تھے، ان سے

پوچھا جائے عمران خان کی فیملی کے کس فرد نے ان سے پیسے نکلوائے؟ سعید غنی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں جو کہہ رہا ہوں، اسے ثابت کرونگا۔امریکا میں شوکت خانم کے لیے چندہ اکٹھا ہوا تھا۔ علی زیدی نے تین ملین ڈالر اپنے اکاؤنٹ میں ڈلوائے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں کس نے کیا لکھا؟ اور کیوں لکھا، اس کا جواب تو میں نہیں دے سکتا۔ جے آئی ٹی کی تجاویز پر عملدرآمد ہو رہا۔عزیر بلوچ کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوا ہے۔ سعید غنی نے حکومتی وزرا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت سے پیسے لے کر کراچی میں دہشت گردی کرانے والوں کے خلاف ان کی زبان کو تالے کیوں لگ جاتے ہیں؟ سانحہ بلدیہ پر علی زیدی نے سوال نہیں کیے۔کیا عمران خان جی ڈی اے سے پوچھیں گے کہ ذوالفقارمرزا سے کیا رشتہ ہے؟ سعید غنی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر نے غلط دستاویزات کو جے آئی ٹی کہا،وفاقی وزیر کے اس عمل کے بعد ہمارے پاس جے آئی ٹی کو پبلک کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ پر سفارشات پر عمل ہوا ہے، جے آئی ٹی رپورٹ میں عزیر بلوچ پر جاسوسی کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔وزیرِ تعلیم نے کہاکہ جے آئی ٹی میں حکومتی اتحادی ذوالفقار مرزا بھی ہیں، یقینا ان سے بھی پوچھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ایک وزیر کا کام الزام تراشی کرنا رہ گیاہے

Share

About admin

Check Also

پاکستانی دکانداروں سے میری عاجزانہ اپیل ہے ۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا حیران کن پیغام سامنے آگیا

(ویب ڈیسک) نامور سائنسدان اور معروف کالم نگار ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے ایک کالم میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com