Home / اہم خبریں / تنقید حد سے بڑھ گئی ، مشہور ٹک ٹاک سٹار ’علینہ فاطمہ‘ بھی دلبرداشتہ ہوگئیں

تنقید حد سے بڑھ گئی ، مشہور ٹک ٹاک سٹار ’علینہ فاطمہ‘ بھی دلبرداشتہ ہوگئیں

لاہور( نیوز ڈیسک) آپ نے ٹک ٹاک پر ایک مشہور خاتون کو دیکھا ہوگا جس کا نام علینہ فاطمہ، اکثر لوگ انکے جسم کو موٹا ہونے کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، لیکن اس تنقید کا علینہ فاطمہ پر کیا اثر پڑا ؟ وہ انہوں نے بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک گرل علینہ فاطمہ نے نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو کے دوران بتایا کہ کس طرح اس کی ویڈیوز کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔ اس نے کہا کہ اس کی پوری فیملی کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ٹک ٹاکر علینہ فاطمہ نے کہا کہ مذاق کرنے اور بے عزت کرنے میں فرق ہوتا ہے۔ مذاق کی بھی کوئی حد ہوتی ہے مگر اب تو میرے نام پر میمز بنا کر مجھے ان میں ٹیگ کیا جاتا ہے اور پورا دن میرا فون بجتا رہتا ہے۔علینہ نے کہا کہ وہ ویڈیوز جن میں وہ اپنے بھائی اور بھابی کے ساتھ موجود ہیں ان کا بھی مذاق اڑایا جا رہا ہے، اس بدنامی اور بے عزتی کی وجہ سے ان کا خاندان جس ذہنی اضطراب سے گزر رہا ہے اس کا صرف تصور ہی کیا جا سکتا ہے۔علینہ نے کہا کہ مختلف ویڈیوز میں ان کے ساتھ مویشی منڈی کا جانور اور گائے میں حصہ ڈالنے جیسے ہتک آمیز فقرے لکھے جا رہے ہیں جو کہ پریشان کن ہیں۔علینہ نے بتایا کہ ان کے والد سرکاری ملازم ہیں ان کے واٹس ایپ پر ان کی بیٹی کی ویڈیوز آ رہی ہیں جن میں مذاق اڑایا جا رہا ہے، ان کے بھائی اور گھر کے دیگر افراد کے تمام واٹس ایپ گروپس میں ویڈیوز وائرل ہیں جس کے باعث وہ بہت زچ ہو رہی ہیں۔علینہ نے کہا کہ اگر ان کی ڈھارس بندھانے کے لیے اہل خانہ، دوست عزیزو اقارب اور ان کے فینز نہ ہوتے تو شاید وہ اس بدنامی سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر چکی ہوتیں۔

Share

About admin

Check Also

بیروزگار نوجوانوں کے لیے خوشخبری ! نوکریاں ہی نوکریاں،حکومت کا ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت نے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار دینے کا فیصلہ کرلیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com