Home / انٹرٹینمنٹ / ایک جوڑے کا 14 بیٹوں کے بعد بیٹی کی پیدائش پر جشن

ایک جوڑے کا 14 بیٹوں کے بعد بیٹی کی پیدائش پر جشن

واشنگٹن (این این آئی) امریکی ریاست مِشی گن میں کے جوڑے کے ہاں 30 برس کے انتظار کے بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ والدین نے بیٹی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق 14 بیٹوں کی وجہ سے مشہور خاندان کے گھر بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔

والد نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال کئی وجوہات کی بنا پر یادگار رہا لیکن بیٹی میگی جین ایک ایسا تحفہ ہے جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔بچی کے باپ جے شوانڈٹ اور ان کی بیوی کیٹیری شوانڈٹ دونوں کی عمر 45 برس ہیں، وہ دونوں اسکول کے زمانے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی جانے سے قبل ہی دونوں نے شادی کرلی تھی۔ جب وہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہوئے تو ان کے ہاں 3 بیٹوں کی پیدائش ہوچکی تھی۔جے شوانڈٹ کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی بیوی بچی کی پیدائش پر بہت خوش اور خاندان میں بیٹی کی شمولیت پر پرجوش ہیں۔ان کے پاس قانون کی ڈگری ہے جبکہ اور ان کی بیوی کیٹیری شوانڈٹ نے سوشل ورک میں ایم اے کر رکھا ہے۔

Share

About admin

Check Also

افغان شوہر کا بیوی پر انوکھا الزام

(این این ایس نیوز ) افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات کے پشتون زرغون شہر میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com