Breaking News
Home / City News / اسلام آباد میں فیصل بینک کا افسر انتہائی نازیبا حرکت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی

اسلام آباد میں فیصل بینک کا افسر انتہائی نازیبا حرکت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے بینک کا ایک افسر اپنے ہی بینک کی خاتون سٹاف کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایف 10 اسلام آباد کے فیصل بینک کا منیجر عثمان گوہر ایک خاتون سٹاف ممبر کے ساتھ نازیبا حرکت کر رہا ہے۔

یہ خاتون منیجر کے میز کے پاس کھڑی ہوتی ہے کہ یہ شخص پیچھے سے آکر نازیبا حرکت کرتا ہے ۔ بینک منیجر کی یہ شرمناک حرکت کیمرے پر ریکارڈ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو کارروائی کا حکم دے دیا۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لوگوں سے درخواست کی کہ اس ویڈیو کو شیئر نہ کیا جائے کیونکہ متعلقہ حکام کے پاس سارے ثبوت آچکے ہیں اس لیے یہ ویڈیو شیئر کرنے کی کوئی ضرورت اب باقی نہیں رہ گئی۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کرنے والے پارٹی کے سابق صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقادر بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے بتا یا تھا کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف مدت ملازمت میں توسیع کے لیے پیچھے پڑ گئے تھے ۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگرام میں سابق رکن قومی اسمبلی جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ فوج کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد نوازشریف نے انہیں بتایا تھا کہ راحیل شریف ایکسٹینشن کے لیے پیچھے پڑگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف میرے سٹاف آفیسر رہے تھے اورمجھے ان سے بہت امیدیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت مایوسی کی بات تھی اور مجھے سن کر بہت عجیب لگا۔جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب ایک مرتبہ کہہ دیا جائے کہ توسیع نہیں ملنی تو پھر بار بار مطالبہ کیوں؟

Share

About admin

Check Also

رفیع کا وہ سدابہار گانا جس کی ریکارڈنگ کے دوران حلق سے خون بہنے لگ گیا تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برصغیر کے عظیم گلوکار اور موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com