Breaking News
Home / City News / پنجاب حکومت لاک ڈاؤن کرنے جارہی ہے۔۔۔مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اعلان کردیا

پنجاب حکومت لاک ڈاؤن کرنے جارہی ہے۔۔۔مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اعلان کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جا رہی ہے، شادی ہالوں میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرائیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے

کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مارکیٹیں بند کردی جائیں گی۔معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب نے کہا کہ جس مارکیٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوگی اسے سیل کردیا جائے گا، جبکہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔ دوسری جانب معروف سماجی کارکن شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ شادیاں زیادہ لوگوں کے بجائے سادگی سے اور کم لوگوں کی موجودگی میں کریں۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ ماضی میں شادیوں کی بڑی بڑی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا تھا جہاں ہزاروں کی تعداد میں مہمانوں کو دعوت دی جاتی تھی۔‘معروف سماجی کارکن شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ شادیاں زیادہ لوگوں کے بجائے سادگی سے اور کم لوگوں کی موجودگی میں کریں۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ ماضی میں شادیوں کی بڑی بڑی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا تھا جہاں ہزاروں کی تعداد میں مہمانوں کو دعوت دی جاتی تھی۔‘شنیرا نے کہا کہ’مجھے یقین ہے کہ لوگ میری بات ضرور سمجھیں گے اور کم مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی ​​​​​​​تقریب سرانجام دیں گے۔‘

سوشل میڈیا صارفین وسیم اکرم کی اہلیہ کے اس معنی خیز پیغام کی حمایت کر رہے ہیں، اُن کا کہنا ہےکہ شنیرا نے بالکل ٹھیک کہا ہے ہمیں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ان کی بات پر لازمی عمل کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 189 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 968 تک جا پہنچی ہے۔

Share

About admin

Check Also

رفیع کا وہ سدابہار گانا جس کی ریکارڈنگ کے دوران حلق سے خون بہنے لگ گیا تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برصغیر کے عظیم گلوکار اور موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com