Breaking News
Home / پاکستان / اسلامی ریاست کا قیام ۔۔۔قومی اسمبلی سے ملک بھرکی جامعات میں قرآن پاک ترجمہ کیساتھ پڑھانے کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور، شاندار خبر آ گئی

اسلامی ریاست کا قیام ۔۔۔قومی اسمبلی سے ملک بھرکی جامعات میں قرآن پاک ترجمہ کیساتھ پڑھانے کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور، شاندار خبر آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی نے ملک بھرکی جامعات میں قرآن پاک ترجمہ کیساتھ پڑھانے کی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تمام جامعات میں قرآن پاک ترجمہ کیساتھ پڑھانے کے حوالے

سے قرارداد قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔قرارداد کے متن کے مطابق صوبوں کی جن جامعات میں قرآن ترجمے کے ساتھ نہیں پڑھایا جارہا وہاں بھی قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھایاجائے۔ قراردار میں کہا گیا ہے کہ قرآن پاک کا اردو ترجمہ پڑھنا ہماری نسلوں کے لیے علم کے راستے کھول دے گا۔ قرارداد کو قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کی جامعات میں قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کے چانسلر اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کہ یونیورسٹیوں میں قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا اور اس کے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔ نوٹی فیکیشن میں کہا گیا تھا کہ پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمہ کیساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔تمام جامعات میں لیکچررز طلبہ کو ترجمہ کیساتھ قرآن پڑھائیں گے۔ قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا۔ اس سلسلے میں گورنر پنجاب چودھری سرور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ قرآن مجید ہمارے لیے اصل رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت سنواری جا سکتی ہے۔ قرآنِ پاک مکمل ضابطہ حیات ہے جو دنیا کی رہنمائی کے لیے ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پر نازل ہوا ہے اس لیے اسکی تعلیم لازمی ہے، واضح رہے قومی اسمبلی نے ملک بھر کی جامعات میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھانے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قرارداد پیش کی۔قرارداد کے متن کے مطابق صوبوں کی جن جامعات میں قرآن ترجمے کے ساتھ نہیں پڑھایا جارہا وہاں بھی قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھایاجائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قرآن پاک کا اردو ترجمہ پڑھنا ہماری نسلوں کے لیے علم کے راستے کھول دے گا۔علی محمد خان کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

Share

About admin

Check Also

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com