کراچی (ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ایک بار پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ نیوز رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کمی کے بعد
ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی۔ فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قدر 2 ہزار 143 روپے کم ہوکر 96 ہزار 108 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 80 ڈالر کم ہوکر 1877 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہوگیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ساڑھے چھ ماہ کی کم سطح 158.69 روپے پر بند ہوا۔ ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 369 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس 0.90 فیصد اضافے سے 41 ہزار کی سطح پر بحال رہا۔ جب کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت پچیس سو روپے کمی کے بعد ایک لاکھ بارہ ہزار روپے ہو گئی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد دس گرام سونے کی قدر دو ہزار ایک سو تنتالیس روپے کم ہو کر چھیانوے ہزار ایک سو آٹھ روپے ہو گئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر اسی ڈالر کم ہو کر ایک ہزار آٹھ سو ستتر ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔