Breaking News
Home / آرٹیکلز / کمر اور جوڑوں کے درد کاموثراور واحد علاج۔۔۔

کمر اور جوڑوں کے درد کاموثراور واحد علاج۔۔۔

آجکل جوڑوں کے در د میں نہ صر ف بڑی عمر کے لوگ بلکہ نوجوان بھی مبتلا نظر آتے ہیں ۔ ایک اندازے کے مطابق ہر دس میں سے نو افراد میں جوڑوں کے درد کی شکایت عام ہے۔ جوڑوں کا درد اس وقت شروع ہوتا ہے جب انسان کے جوڑ، پٹھے، عضلات اور اعصاب متاثر ہوتے ہیں۔کمر میں ہونے والا درد معمولی نوعیت کا ہوتا ہے جو تھوڑے عرصے بعد خودبخود ختم ہو جاتا ہے، لیکن اگر اس درد کی شدت میں اضافہ ہو جائے تو یہ انسانی جسم سے متعلق دیگر مسائل کا موجب بھی بن سکتا ہے۔ اکثر جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار بڑھنے سے بھی جوڑوں اور پٹھوں میں درد ہونے لگتا ہے۔ ان تمام مسائل کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے ایک زبردست نسخہ درج ذیل ہے۔

اجزاء
ہلدی : تین کھانے کے چمچ
ملٹھی : ایک کھانے کا چمچ
سورنجاں شیریں : ایک چائے کا چمچ
سونف : دو کھانے کے چمچ

ترکیب اور طریقہ استعمال
ان تما م اشیاء کو گرائنڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں اور پاؤڈر بنا لیں ۔ اب کسی برتن میں ان سب کو ڈال کر چمچ کی مدد سے اچھی طرح یکجان کر لیں۔ اب اس سفوف کو کسی بند ڈھکن والی بوتل میں ڈال کر رکھ لیں اور روزانہ صبح شام کھانے کے بعد ایک گلاس پانی کے ساتھ ایک چائے کا چمچ کھائیں۔ اس نسخے کے ایک ہفتے کے استعمال سے ہی ہر طرح کا جوڑوں کا درد جڑ سے ختم ہو جائے گا۔
اس نسخے کے استعمال سے معدے کے تمام امراض ، بھوک کی کمی، معدہ کی گرانی ، قبض، السر اور اگر خوراک ہضم ہو کر جزو بدن نہ ہوتی ہوتو ان تمام امراض کا انشاء اللہ چٹکیوں میں خاتمہ ہو جائے گا۔

Share

About admin

Check Also

میرا نکاح ہوا ہے شادی کو بھی 15 سال ہوئے لیکن میری بیوی مجھے اپنے قریب نہیں آنے دیتی لیکن ایک رات ۔۔۔

میری بیوی مجھے اپنے قریب نہیں آنے دیتی حالانکہ ہمارا نکاح بھی ہوا جو اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com