Home / پاکستان / بریکنگ نیوز: علیم خان کی کپتان سے مسلسل ملاقاتیں اور عمران خان اور چوہدری برادران کے درمیان سخت کشیدگی ۔۔۔۔۔ جولائی میں کیا ہونیوالا ہے ؟ سہیل وڑائچ کی تہلکہ خیز پیشگوئیاں

بریکنگ نیوز: علیم خان کی کپتان سے مسلسل ملاقاتیں اور عمران خان اور چوہدری برادران کے درمیان سخت کشیدگی ۔۔۔۔۔ جولائی میں کیا ہونیوالا ہے ؟ سہیل وڑائچ کی تہلکہ خیز پیشگوئیاں

لاہور (ویب ڈیسک) کہا جا رہا ہے کہ پنجاب میں متبادل پر سنجیدہ گفتگو شروع ہو چکی ہے۔ علیم خان، اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت اور محسن لغاری تحریک انصاف کے اندر سے متبادل ہو سکتے ہیں لیکن گجرات کے چودھریوں کے حوالے سے ابھی تک ابہام ہے، ظاہر ہے کہ ان کے

اس دعوے میں وزن ہے کہ انھوں نے پنجاب کو بہتر طور پر چلا کر دکھا دیا تھا اور اگر انھیں دوبارہ موقع دیا گیا تو وہ اور بھی بہتر طور پر چلا سکتے ہیں۔ نامور کالم نگار سہیل وڑائچ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔مگر اس حوالے سے مسئلہ یہ ہو گا کہ عمران خان چودھری پرویز الہی کو وزیر اعلیٰ بنانے کی مخالفت کریں گے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اکثریت تو تحریک انصاف کی ہے، ایسے میں اتحادی ق لیگ کو پنجاب میں زمام اقتدار دینے کا مطلب تحریک انصاف کی چھٹی ہو گا۔دوسری طرف گجرات کے چودھری سمجھتے ہیں کہ ن لیگ کی سیاست کا مقابلہ ان کے علاوہ کوئی نہیں کر سکتا۔ گجرات کے چودھریوں اور عمران خان میں اس حوالے سے شدید کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔تحریک انصاف کے اندر سے پنجاب میں چاروں متبادل ناموں کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پنجاب کے موجودہ وزیر اعلیٰ کی قابلیت اور اہلیت کے حوالے سے حکمران پارٹی کے خواب مکمل طور پر بکھرتے ہوئے نظر آئے ہیں اور اب لاتعلقی کا معاملہ بہت قریب ہے۔دوسری طرف علیم خان آج کل بار بار وزیر اعظم سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور تیزی سے اس خلا کو دور کر رہے ہیں جو ان پر نیب مقدمات کے دوران عمران خان اور اُن کے درمیان پیدا ہو گیا تھا۔ وہ بڑے بزنس مین ہیں، پہلے بھی وزیر رہے ہیں، تجربہ کار ہیں اور تحریک انصاف پنجاب میں ان کا بڑا قد کاٹھ ہے۔تاہم ان پر نیب مقدمات کا داغ ہے

اور دوسری طرف چودھری بھی انھیں آسانی سے قبول نہیں کریں گے کیونکہ دونوں فریق ایک دوسرے پر اعتبار اور اعتماد نہیں کرتے۔وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت صاحب فکر و نظر مخدو م رکن الدین کے صاحبزادے اور خسرو بختیار کے چھوٹے بھائی ہیں۔ باہر کے پڑھے لکھے قابل اور اپنے موضوعات پر دسترس رکھتے ہیں، شوگر سکینڈل نے مخدومزکو نقصان پہنچایا ورنہ ان کا چانس سب سے زیادہ ہوتا۔وزیر اعلیٰ بزدار کو دو لوگ بہت کھلتے ہیں، علیم خان اور اسلم اقبال۔علیم خان ایک تو انھیں خاطر میں نہیں لاتے، دوسرا ان کا سیاسی اور جسمانی قد بھی ان سے بڑا ہے۔ علیم خان کو بزدار صاحب کے اسی حسد و عناد نے نیب سے گرفتار کروایا تھا۔ میاں اسلم اقبال بھی بزدار صاحب کی ’گڈ بکس‘ میں نہیں ہیں، لاہور کے مقبول آرائیں کی نقل و حرکت سے وزیر اعلیٰ کو شک ہوتا تھا کہ کہیں اسلم اقبال وزیر اعلیٰ بننے کے لیے لابنگ تو نہیں کر رہے۔اسلم اقبال لاہور میں ایک بیکری چین کے مالک ہیں۔ ان کے بھائیوں کا شہر میں وسیع حلقہ اثر ہے۔ عمران خان بزدار سے مایوس ہوئے تو بھی بزدار مکمل طور پر بے اثر نہیں ہوں گے، ان سے متبادل کے بارے میں رائے لی جائے گی تو وہ علیم خان اور اسلم اقبال کےخلاف ہی رائے دیں گے۔چوتھے متبادل محسن لغاری ہیں۔ اعداد و شمار کے ماہر، بہترین مقرر، زراعت پر اتھارٹی اور صوبائی وزیر آب پاشی۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا اگلا امیدوار شہری پنجاب اور لاہور سے ہو گا، اگر ایسا ہوا تو پھر علیم خان اور اسلم اقبال میں سے ایک کو چُنا جا سکتا ہے، اور اگر بزدار کا متبادل جنوبی پنجاب سے ہی ڈھونڈنا ہوا تو پھر ہاشم جواں بخت اور محسن لغاری میں سے ایک ہو گا۔ہوسکتا ہے کہ محسن لغاری ’ڈارک ہارس‘ ثابت ہوں، چودھری برادران اس کی مخالفت نہ کریں اور بزدار بھی ان کی حمایت کریں تو محسن لغاری کی لاٹری نکل سکتی ہے۔لاتعلقی کے اس موسم میں یہ سب تو اندازے ہیں، جب تبدیلی کا موسم قریب آتا ہے تو مینڈکوں کی پنیری میں کئی نئے امیدوار پھدک کر باہر آ جاتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں سید ذوالفقار بخاری المعروف زلفی بخاری نے لاہور کا دورہ کیا، افواہ یہ تھی کہ وہ اپنے کزن یاور بخاری کو متبادل بنانے کے امکانات کا جائزہ لینے آئے تھے۔ تاہم یہ سب افواہیں ہیں۔پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے چودھریوں کے ساتھ کیا انڈر سٹینڈنگ ہوتی ہے اگلے امیدوار کے چناؤ کے لیے یہ اہم ترین عنصر ہو گا۔

Share

About admin

Check Also

21سالہ لڑکی اور 10سالہ بچہ۔۔۔ پاکستان کے اہم شہر سے ایسی خبر کہ شیطان بھی شرما جائے۔معاشرہ کس طرف چل پڑاہے،جانیے تفصیل

پھنڈی بھٹیاں(نیوز ڈیسک)۔۔ ظلم کی انتہا۔کہیں یا تعلیم کی کمی۔۔۔ ہمارےمعاشرے میں ان گنت مسائل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com