Breaking News
Home / City News / درخت کاٹنےپر10سال قید، ڈیڑھ ارب روپے سے زائد جرمانہ ہوگا، حکم جاری کر دیا گیا

درخت کاٹنےپر10سال قید، ڈیڑھ ارب روپے سے زائد جرمانہ ہوگا، حکم جاری کر دیا گیا

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے درخت یا پودے کاٹنے والے فرد پر کڑی سزاؤں کا اعلان کردیا۔سعودی عرب کے سرکاری استغاثہ نے کسی درخت یا پودے کو کاٹنے والے فرد پر تقریبا 80 لاکھ ڈالر یعنی (تین کروڑ سعودی ریال) جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس کو 10سال تک قید کی سزا سنائی جائے گی یا یہ دونوں سزائیں بیک وقت بھی سنائی جاسکتی ہیں۔سعودی پراسیکیوشن نے ٹویٹر پرلکھا ہے کہ درختوں کی کٹائی۔جڑی بوٹیوں یا پودوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے سمیت تنے، پتوں، شاخوں یا کسی بھی حصے سے محروم کرنے پر ملک میں ماحولیاتی قانون کے تحت کڑی سزائیں سنائی جائیں گی۔

درخت کاٹنے والوں کے لیے ان کڑی سزاؤں کا اعلان سعودی عرب کے ویژن 2030ء کے مطابق کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد آئندہ عشرے کے اختتام تک مملکت میں ماحولیاتی استحکام کا حصول ہے۔
گذشتہ ماہ سعودی عرب کے وزیر برائے ماحول عبدالرحمان الفاضلی نےنئی شجرکاری مہم کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ اس کے تحت اپریل 2021ء تک 1 کروڑ درخت لگائے جائیں گے۔

Share

About admin

Check Also

آٹا 20کلو تھیلا 800روپے،چینی فی کلو 68روپے اور گھی 170روپے فی کلو دستیاب ہو گا

یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن نے رمضان میں1500 سے زائد اشیاء پر رعایت دینے کا اعلان کردیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com