Home / موسم / بارش اور برف باری کا موسم آ نہیں رہا بلکہ آچکا ہے کب سے جو رہی ہے بارش اور برف باری یہاں جانیں

بارش اور برف باری کا موسم آ نہیں رہا بلکہ آچکا ہے کب سے جو رہی ہے بارش اور برف باری یہاں جانیں

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے جمعے سے پیر تک صوبائی دارلحکومت لاہور اور گردو نواح میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ دوسری طرف فضائی آلودگی میں اضافے کی وجہ سے لاہور کے شہریوں کے لئے سانس لینا بھی دشوار ہو کر رہ گیا ہے اور گلے سمیت آنکھوں کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ

بدھ کے روز شہر میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 442 تک پہنچ گئی ہے لہٰذا محکمہ موسمیات نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ان حالات میں گھروں سے غیر ضروری طور پر باہرنہ نکلیں۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ہفتے سے ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے پاکستان کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور بلوچستان کے کچھ اضلاع سمیت مختلف پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، بارش لانے والا یہ سلسلہ پیر تک ملک کے بالائی علاقوں پر رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ سے پیر تک گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جمعہ سے اتوار تک چترال اور ملاکنڈ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اسی طرح جمعہ سے اتوار تک بونیر، کوہستان، مانسہرہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ، مردان، پشاور میں جمعہ سے اتوار تک بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کوہاٹ، وزیرستان، کرم ایجنسی اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔اسی طرح بھکر، لیہ، بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہلکی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ سے پیر اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں برف باری کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، حکومتی ترجمانجہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد میں ہفتہ سے پیر تک بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور میں بھی ہفتہ سے پیر تک بارش کا امکان ہے۔بلوچستان سے متعلق محکمہ موسمیات نے صوبے کے بھی مختلف علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کی ہے اور بتایا کہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

جمعہ سے ہفتہ قلعہ عبد اللّٰہ میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کی پیشگوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو مری اور گلیات کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری کا امکان ہے۔

Share

About admin

Check Also

سردی تو اصل میں اب شروع ہو گی جناب ! ملک میں آج بارشوں کا دوسرا سپیل داخل !مسلسل کتنے روز تک خوب بارشیں اور برفباری ہو گی ؟ جانیں

لام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com