Home / دلچسپ و عجیب / یہ رقم کہاں خرچ کی؟ جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا

یہ رقم کہاں خرچ کی؟ جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے کینسر کا بہانہ بنا کر انٹرنیٹ پر لوگوں سے چندے کی مد میں 45ہزار پائونڈ (تقریباً90لاکھ روپے) ہتھیا لیے اور یہ رقم ایسے کاموں پر اڑا ڈالی کہ ہر سننے والا کف افسوس ملنے لگے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 42سالہ خاتون کا نام نکول ایلکباس ہے۔

جس نے چندہ جمع کرنے کی ویب سائٹ ’گو فنڈ می‘ پر ایک پیج بنا کر وہاں خود کو کینسر کی مریض ظاہر کیا اور لوگوں سے چند کی اپیل کر دی۔ رپورٹ کے مطابق مخیر حضرات نے اس کے جھوٹ کو سچ جانتے ہوئے اس کی مدد کی اور چند ماہ میں مطلوبہ رقم جمع ہو گئی جو نکول نے فٹ بال میچز کے ٹکٹ خریدنے، بیرون ملک چھٹیاں منانے، لگژری ہوٹلوں میں قیام کرنے اور جواء کھیلنے میں اڑا دی۔ نکول کا جھوٹ پکڑے جانے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اب تحقیقاتی کی جا رہی ہیں۔ پراسیکیوٹر بین آئروین کا کہنا تھا کہ ’’نکول نے ’گو فنڈ می‘ پر جھوٹ بولا۔ اس نے خود ہی اپنی ماں کی طرف سے اس پر تحریر لکھی جس اس نے لکھا کہ میری خوبصورت بیٹی کو رحم کا کینسر ہے اور اس کے علاج کے لیے رقم درکار ہے۔‘‘ نکول کے خلاف عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

Share

About admin

Check Also

دو زبردست دوست ایک ہی لڑکی کے پیار میں پاگل، دونوں نے اسے محبت بنا لیا،

برازیل کے دو دوستوں کو ایک ہی وقت میں ایک ہی لڑکی سے محبت ہو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com