Breaking News
Home / اہم خبریں / کبھی فوج کے خلاف اور کبھی فوج کے ساتھ ، یہ دونوں باپ بیٹی مل کر ۔۔۔ نواز شریف کے وفادار ساتھیوں نے بھی پارٹی قیادت کیخلاف آواز بلند کر دی

کبھی فوج کے خلاف اور کبھی فوج کے ساتھ ، یہ دونوں باپ بیٹی مل کر ۔۔۔ نواز شریف کے وفادار ساتھیوں نے بھی پارٹی قیادت کیخلاف آواز بلند کر دی

لاہور (ویب ڈیسک) نواز شریف کے وفادار ساتھی بھی اب پارٹی قیادت کے بیانیے سے نالاں ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی صابر شاکر اور چوہدری غلام حسین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فوج مخالف بیانیہ ن لیگ کیلئے تباہی کا باعث بن رہا ہے۔

ن لیگ کے اندر نواز شریف کے بیانیے اور مریم نواز کے یکطرفہ فیصلوں پر سینئر لیگی رہنما شدید نالاں ہیں۔ایک ملاقات کے دوران سینئر ترین لیگی رہنماوں نے کھل کر نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف گفتگو کی۔ ان لوگوں کا موقف ہے کہ دونوں باپ اور بیٹی (نواز شریف، مریم نواز) مل کر اپنا کوئی کھیل، کھیل رہے ہیں۔ ان دونوں کو تو کچھ نہیں ہوگا لیکن یہ ہمیں مروا دیں گے۔نواز شریف خود لندن میں بیٹھے ہیں، ساری مشکلات پاکستان میں موجود قیادت کیلئے پیدا ہوں گی۔کچھ روز قبل بھی ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں ایک سینئر صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ کچھ سینئر و نواز شریف کے وفادار لیگی رہنماوں کا صبر بھی جواب دے گیا اور انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ جو بیانیہ آپ نے اپنایا ہے، ہم اس کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ اس لیے یا تو خود پاکستان واپس آئیں یا پھر ہمیں لندن بلا لیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے اندر پائی جانے والی بے چینی کے حوالے سے وفاقی وزیر شیخ رشید کا دعویٰ ہے کہ مریم نواز نے ن لیگ کو تباہ کر دیا ہے، آج عمران خان حکومت گرانے کے حوالے سے دیا جانے والا بیان فوج کے سامنے زیر ہے۔دوبارہ کہہ رہا ہوں کہ جنوری فروری تک ن لیگ میں بغاوت سر اٹھا لے گی۔ عظیم فوج کیخلاف نواز شریف اور ان کی صاحبزادی جو کچھ کر رہے ہیں، اس کے بعد ن لیگ ضرور ٹوٹے گی۔ یہ جو مرضی کر لیں، عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔

Share

About admin

Check Also

پٹرول 8 روپے اور ڈیزل 11 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان! حکومت چاہتے ہوئے بھی اس اضافے کو کیوں نہیں روک سکتی؟پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com