Breaking News
Home / City News / بانی مائیکروسافٹ کے رد عمل نے پوری دُنیا کو حیران کر دیا

بانی مائیکروسافٹ کے رد عمل نے پوری دُنیا کو حیران کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا کے امیر ترین انسان اورمائیکروسافٹ کے بانی ” بل گیٹس “ نے اپنی صاحبزادی جینفرکے مسلمان نوجوان سے شادی کے اعلان پر ردعمل جاری کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بل گیٹس کی بیٹی جینیفر نے مصری گھڑ سوار ” نیال نصر “ سے منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے ہر کسی کو چونکا دیا تھا۔

تاہم اب اس پر ان کے والد کا بیان بھی سامنے آ گیاہے ۔ بل گیٹس بیٹی کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ” میں مکمل طور پر خوشی سے حیران ہوں ، جینیفر اور نیال نصر کو بہت بہت مبارک ہو ۔“بل گیٹس کی بڑی بیٹی ” جینیفر “ اور نیال نصر نے اپنی منگی کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا جس کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔ جینیفر گیٹس نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” نیال نصر تم اپنی مثال آپ ہو ، نیال نصر ایک میڈیکل سٹوڈنٹ ہے اور گھڑ سواری کا کھلاڑی بھی ہے۔بل گیٹس کی بیٹی کا کہناتھا کہ ” میں ساری زندگی ایک ساتھ گزارنے ، سیکھنے ، بڑھنے ، ہنسے اور ایک دوسرے کو پیا ر کرنے کیلئے انتظارنہیں کر پا رہی۔نیال نصر کویت میں پروان چڑھے ہیں اور وہ بھی جینفر کی جانب سے شادی کی پیشکش کو قبول کرنے پر اپنی خوشی نہیں چھپا سکے ، نیال نے لکھا کہ ” اس نے ہاں کر دی “۔نصر کا کہناتھا کہ میں اس وقت خود دنیا کا سب سے زیادہ خوش قسمت انسان محسوس کر رہاہوں۔ ان کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ” جینیفر تم وہ ہر چیز ہو جس کا میں کبھی تصور کیا تھااور اس سے بھی کہیں زیادہ “۔

Share

About admin

Check Also

مردان کی ایک طالبہ کے 1100میں سے 1100نمبر لینے سب پریشان تھے مگر پنجاب کے رزلٹ نے تو تاریخ ہی بدل ڈالی ، 10،20،30 نہیں بلکہ کتنے طلبا نے 1100میں سے 1100

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )مردان کی ایک طالبہ کے 1100میں سے 1100نمبر لینے سب پریشان تھے مگر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com