Home / City News / پاکستان کا آلودہ ترین شہر کون سا ہے ؟ عالمی سطح کی لسٹ میں نام شامل

پاکستان کا آلودہ ترین شہر کون سا ہے ؟ عالمی سطح کی لسٹ میں نام شامل

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے جس کے باعث لاہور کی فضا دنیا کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ آلودہ ہے۔ائیر انڈیکس کے مطابق لاہورکی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 368 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک جا پہنچی ہے جس سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔رپورٹ

میں بتایا گیا ہےکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہے جہاں صنعتی شہر فیصل آباد کی فضا میں آلودہ ذرات کی تعداد لاہور سے بھی زیادہ 406 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک پہنچ چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی بھی دنیا کےبڑے آلودہ شہروں میں تیسرے نمبر پر موجود ہے جس کی ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 197 پرٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔فضا میں خرابی کے سبب طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے، گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھنے اور بلاوجہ گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔بی بی سی کی ایک خبر کے مطابق پاکستانی وزرا نے سرحد پار بڑے پیمانے پر فصلوں کی کٹائی کے بعد بچ جانے والی باقیات یا مڈھی جلانے کو پاکستانی شہروں، خاص کر کہ لاہور میں شدید فضائی آلودگی کا سبب قرار دیا ہے۔سال کے اس حصے میں گندم کی فصل کی تیاری کے لیے پیال اور مڈھی کو ختم کرنے کے لیے اسے جلایا جاتا ہے جس سے فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔ انڈیا کے شمالی حصے اور پاکستان کے بعض حصے فضائی آلودگی سے شدید متاثر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے سرحد کی دونوں جانب الزامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔دوسری جانب ایک انڈین سیاستدان کا بھی کہنا ہے دلی کو متاثر کرنے والی زہریلی ہوا پاکستان یا چین سے آ رہی ہے۔

Share

About admin

Check Also

آٹا 20کلو تھیلا 800روپے،چینی فی کلو 68روپے اور گھی 170روپے فی کلو دستیاب ہو گا

یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن نے رمضان میں1500 سے زائد اشیاء پر رعایت دینے کا اعلان کردیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com