Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین شادی! مولانا طارق جمیل نے نکاح پڑھوانے کا کتنا معاوضہ لیا؟ خود ہی سب کچھ بتا دیا

پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین شادی! مولانا طارق جمیل نے نکاح پڑھوانے کا کتنا معاوضہ لیا؟ خود ہی سب کچھ بتا دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے نکاح پڑھانے کے عوض دس لاکھ روپے لینے کی تردید کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اللہ کی توفیق سے تبلیغ دین کے لیے پچھلے 45 برس سے

چھ برّاعظم پھرا ہوں، اک طویل مدت سے نبی ﷺ کی زندگی کے گیت امت کو سنا رہا ہوں، ہماری ترقی میں رکاوٹ ہماری اخلاقی پستی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ نکاح پڑھانے پر پیسے لینے کا بہتان لگانے والوں کی خدمت میں گزارش ہے كہ تبلیغ دین کے اس طویل سفر میں اللہ کی توفیق سے ہزاروں بچیوں اور بچوں کا نکاح اللہ کی رضا کی خاطر پڑھایا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ شیخ محمودصاحب سے میری دیرینہ دوستی ہے ان کی دعوت پر بیٹی کا نکاح پڑھانے پر کیسے پیسے لے سکتا ہوں؟ اللہ ہم سب کو بد گمانی اور الزام تراشی سے محفوظ رکھے۔ یاد رہے کہ گوجرانوالہ کے ممتاز صنعت کار کی بیٹی کی مہنگی ترین شادی کے سوشل میڈیا پر چرچوں کے بعد ایف بی آر نے نوٹس لیا تھا۔ نوٹس کے مطابق شادی کی تقریبات 5 سے 7 نومبر تک جاری رہی تھیں جس میں روزا بلانکا کلب لاہور نے کیٹرنگ، کے ایس سی کانسیپٹ نے ایونٹ پلاننگ، عرفان احسن نے فوٹوگرافی کی خدمات سرانجام دی تھیں۔ذرائع کے مطابق بزنس مین کی بیٹی کی شادی کی تقریب کے لیے نجی کنٹری کلب کو 15 کروڑ روپے ادائیگی کی گئی تھی جسے 120 روز کے لیے بُک کیا گیا تھا۔ شادی کے انتظامات دیکھنے والی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھی

ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی جب کہ بارات ڈیکوریشن کے لیے ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے دیے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں آتش بازی کے لیے ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی جب کہ فوٹو گرافی اور اسٹوڈیو کے لیے 95 لاکھ روپے تک دیے گئے۔ شادی میں پرفارم کرنے والے 2 گلوکاروں کو ایک کروڑ 5 لاکھ روپے دینے کا بھی انکشاف ہوا جبکہ یہ بھی کہا گیا کہ تقریب میں نکاح کے لیے مولانا طارق جمیل کو مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے دیے گئے۔ ایک طرف جہاں اتنی پُر تعیش شادی کرنے پر صنعتکار اور ان کے اہل خانہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا وہیں دوسری جانب نکاح کے لیے مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے لینے پر مولانا طارق جمیل بھی ہدف تنقید تھے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب سادگی کا درس دیتے ہیں اور اسلام کی تعلیم دیتے ہیں لیکن نہ تو انہوں نے پُر تعیش شادی میں شرکت سے انکار کیا اور نہ ہی وہاں کسی کو سادگی اور کفایت شعاری کا درس دیا بلکہ نکاح پڑھانے کے 10 لاکھ روپے بھی وصول کر لیے ۔ تاہم اب مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اس کی تردید کی ہے۔

Share

About admin

Check Also

سلمان خان نے چھوٹے بھائی ارباز کے سامنے خاموشی توڑتے ہوئے کیا وضاحت کر دی ؟

سلمان خان نے چھوٹے بھائی ارباز کے سامنے خاموشی توڑتے ہوئے کیا وضاحت کر دی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com