Breaking News
Home / City News / بریکنگ نیوز: کورونا کی دوسری لہر کا خطرہ : سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

بریکنگ نیوز: کورونا کی دوسری لہر کا خطرہ : سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر این سی او سی کے فیصلے کے تحت کابینہ ڈویژن نے پالیسی فریم ورک جاری کر دیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے سرکاری اداروں میں کورونا وائرس کے پیش نظر 50 فیصد افسران اور ملازمین کو آفس میں بلانے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

مقامی اخبار ’روزنامہ جنگ ‘کی رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ جوائنٹ سیکریٹریز روٹیشن کی بنیاد پر آفس میں حاضری شیڈول بنائیں، متعلقہ افسران گھر بیٹھ کر آفیشل کام کریں۔کابینہ ڈویژن نے اپنا ورکنگ اسٹیشن بغیر بتائے نہ چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوائنٹ سیکریٹریز اپنے ماتحت 50 فیصد عملے کی روٹیشن کی بنیاد پر آفس میں حاضری یقینی بنائیں۔کابینہ ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ تمام افسران ایڈمن ونگ کی مشاورت سے اسٹاف کا ڈیوٹی روسٹر بنائیں، ڈیوٹی پرموجود افسران و ملازمین لازمی ماسک پہنیں۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ بیمار ہونے کی صورت میں ملازمین فوری طور پر اپنے افسر کو آگاہ کریں۔

Share

About admin

Check Also

پاکستانی با حجاب طالبہ 1100میں سے 1100نمبر حاصل کر کے پاکستان کی پہلی طالبہ بن گئی ، تعلق کہاں سے ہے ؟ جانیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماشاء اللہ ، جزاک اللہ ۔۔۔۔ بے شک اللہ پاک جسے چاہے عزت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com