Breaking News
Home / City News / بریکنگ نیوز: (ن) لیگ کے ایک اور رہنما گرفتار۔۔۔ لاہور سے مسلم لیگ نواز کا بوریا بستر گول کر دینے والی خبر

بریکنگ نیوز: (ن) لیگ کے ایک اور رہنما گرفتار۔۔۔ لاہور سے مسلم لیگ نواز کا بوریا بستر گول کر دینے والی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل مسلم لیگ ن حکومت کے ریڈار پر ہے  گزشتہ روز ملتان سے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر کو گرفتار کیا گیا تھا جن کو آج عدالت پیش کیا گیا مگر آج اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ ن کے ایک اور اہم ترین رہنما کو گرفتار کر لیا ہے۔

 اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے احسن رضا خان کو گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق چونیاں سے سابق ایم پے اے احسن رضا خان کو گرفتار کیا جو 2 مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم احسن رضا خان اینٹی کرپشن ٹیم کو دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر فرار ہو رہے تھے، ملزم کو جیو فینسنگ کر کے رشکئی انٹر چینج مردان سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ احسن رضا خان پر چونیاں میں غیر قانونی کمرشل مارکیٹ اور ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کا الزام ہے جب کہ ملزم نے گورنمنٹ اسپتال کنگن پورکی ایک ایکڑ زمین پر 2 دکانیں تعمیر کی تھیں۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی ملک عبدالغفار ڈوگر کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔ ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) بلال بٹ نے بتایا کہ سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کو چوک کمہاراں پر واقع ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کےخلاف دھوکہ دہی، سرکاری خزانےکو نقصان پہنچانے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، عبدالغفار ڈوگر کے خلاف مقدمے میں جعلی دستاویزات بنانےکی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آرکے مطابق عبدالغفار ڈوگر نے ایک کنال ایک مرلہ کےگھر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری کے خلاف ن لیگ کے کارکنوں نے اینٹی کرپشن دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کا کہنا تھا کہ ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل حکومت خوف کا شکار ہے۔

Share

About admin

Check Also

پاکستانی نیوز اینکر کا باریک لباس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک نجی ٹی وی چینل کی نیوز اینکر کے باریک لباس نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com