Home / انٹرٹینمنٹ / سیالکوٹ کے رہائشی کی تین بیویوں نے شوہر کے لیے چوتھی بیوی کی تلاش شروع کر دی

سیالکوٹ کے رہائشی کی تین بیویوں نے شوہر کے لیے چوتھی بیوی کی تلاش شروع کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے نوجوان عدنان کی تین بیویوں نے مل کرشوہر کیلئے چوتھی بیوی کی تلاش شروع کر دی ۔ نوجوان عدنان نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ میری عمر اس وقت 22سال ہے ، مین جب میں اٹھارہ سال تھا تو میری پہلی شادی ہوئی اور دوسری شادی 20کی عمر میں ہوئی جبکہ تیسری شادی سال پہلے ہوئی ہے۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل حالات میرے زیادہ اچھے نہیں تھے لیکن جب پہلی ، دوسری اور تیسری شادی ہوئی تو حالات بہتر ہو گئے ہیں ، میں اپنی تینوں بیویوں کیساتھ ایک گھر میں رہتا ہوں ، کسی شادی یا پھر کہیں باہر جانا ہو تو ایک ساتھ سب اکٹھے جاتے ہیں ۔ عدنا ن نے کہا کہ میرے تینوں بیویوں نے مل کر میری چوتھی شادی کیلئے دلہن کی تلاش شروع کر دی ہے، تینوں کے نام ایس سے شروع ہوتے ہیں چاہتاں کہ چوتھی بیوی کا نام بھی ایس سے شروع ہو ۔ سیالکوٹ کے شہری عدنان نے انٹرویو کے دوران تینوں بیوں کا تعارف بھی کرایا ، پہلی بیوی کا نام سنبل ، دوسری کا نام شبانہ اور تیسری کا نام شاہدہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عدنان کہنا تھا کہ تینوں بیویوں کی ایک شکایت ہے آپ دوسری 2 کا خیال رکھیں،سنبل کہتی ہے کہ آپ شبانہ کا خیال نہیں رکھتے ، شبانہ کہتی ہے کہ آپ شاہد ہ کا خیال نہیں رکھتے جبکہ شاہدہ کہتی ہے کہ سنبل کا خیال نہیں رکھتے اس کے علاوہ تینوں کو مجھے کوئی اور شکایت نہیں ہے ۔ نوجوان عدنان کا کہنا تھا کہ اب میری تینوں بیویوں نے مل کر میرے لیے چوتھی بیوی کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ نوجوان نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ میری چوتھی بیوی بھی پہلی تینوں بیویوں کی طرح ہواور اس کا نام بھی ایس سے شروع ہو ۔ میں اللہ پاک کا آج شکر ادا کرتا ہوں کہ میری شادیاں ہوتی گئیں تو میرے حالات بنتے گئے بہترین روزگار ملنا شروع ہو گیا۔

Share

About admin

Check Also

افغان شوہر کا بیوی پر انوکھا الزام

(این این ایس نیوز ) افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات کے پشتون زرغون شہر میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com