Breaking News
Home / City News / واہ بھئی واہ۔۔!! مجھے فیض آباد میں دھرنا دینے کیلئے کس نے کہا تھا؟ مولوی خادم حسین رضوی کی ویڈیو لیک ہوگئی

واہ بھئی واہ۔۔!! مجھے فیض آباد میں دھرنا دینے کیلئے کس نے کہا تھا؟ مولوی خادم حسین رضوی کی ویڈیو لیک ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فرانس نے جو کچھ کیا اس پر ساری دنیا میں مزاحمت جاری ہے۔پاکستان میں بھی اس کا شدید ردعمل دیکھنے کو ملا اور سبھی مذہبی اور سیاسی راہنماؤں اور پارٹیوں نے احتجاج کی کال کی۔تاہم گزشتہ روز تحریک لبیک یا رسول اللہ نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دھرنا دینے کی کوشش کی اور وہاں خطاب کرتے ہوئے کہا۔

کہ میں بتاؤں پھر مجھے فیض آباد دھرنا دینے کے لیے کس نے کہا تھا۔ مولانا خادم رضوی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھی جمعہ والے دن اپنے کارکنان سے کہہ دیا تھا کہ میں بھی پھر بتا دوں گا کہ مجھے کس نے کہا تھا کہ فیض آباد جاؤ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس بھی تحریک لبیک نے فیض آباد میں بھرپور جلسہ دیا تھا جس کے حوالے سے کئی متضاد خبریں آج بھی وائرل رہتی ہیں۔ مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے بڑی تعداد میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی کے سنگم میں واقع فیض آباد چوک پر دھرنا دیا۔ دھرنا کے شرکا کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس نے فیض آباد پل کو چاروں اطراف کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا تھا۔. جس کے باعث ایئرپورٹ اور ریلوے اسٹیشن جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔اس کے علاوہ شہر اسلام آباد میں ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ سے کھنہ پل تک سڑک ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند تھی۔ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف تحریک لبیک پاکستان کی احتجاجی ریلی گزشتہ روز فیض آباد پہنچی تو تحریک لبیک کے کارکنوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے مابین دھکم پیل ہوئی جس کے نتیجے میں 200 کے قریب کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیاتھا۔ تاہم حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد تحریک لبیک یا رسول اللہ نے یہ دھرنا ختم کر دیا ہے۔

Share

About admin

Check Also

سندھ میں شوہر نے 2ہزار روپے کیلئے بیوی دوستوں کو بیچ ڈالی۔۔!! پھر دوستوں نے اس کیساتھ کیا سلوک کیا؟جان کر آپ کی روح بھی کانپ اٹھے گی

بدین (نیوز ڈیسک ) لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد گاڑی سے کچل کر مار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com