Breaking News
Home / اہم خبریں / سب نے ساتھ چھوڑ دیا تو نوازشریف کو پُرانے جانثار یاد آگئے : میاں صاحب نے اچانک مریم کو فون کرکے کس سیاسی خاندان سے ملنے کا کہہ دیا، کیا خصوصی پیغام بھجوا دیا؟ ملکی سیاست میں ہلچل کا امکان

سب نے ساتھ چھوڑ دیا تو نوازشریف کو پُرانے جانثار یاد آگئے : میاں صاحب نے اچانک مریم کو فون کرکے کس سیاسی خاندان سے ملنے کا کہہ دیا، کیا خصوصی پیغام بھجوا دیا؟ ملکی سیاست میں ہلچل کا امکان

رائے ونڈ (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امر میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔نواز شریف نے مریم نواز کو چوہدری برادران سے ملاقات کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جاتی امرا میں ہونے والے اجلاس میں نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں مریم نواز، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ سمیت اہم رہنماوں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج، پی ڈی ایم جلسوں اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں جلسوں کو جاری رکھنے اور رابطہ عوام مہم کو تیز کرنے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے نیب کے بعد اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹسز جاری ہونے پر لیگل ٹیم کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مریم نواز کو چوہدری برادران سے جلد ملاقات کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز آئندہ چند روز میں چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کریں گی اور چوہدری برادران کو نواز شریف کا پیغام پہنچائیں گی۔

Share

About admin

Check Also

پٹرول 8 روپے اور ڈیزل 11 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان! حکومت چاہتے ہوئے بھی اس اضافے کو کیوں نہیں روک سکتی؟پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com