Breaking News
Home / کاروبار / بریکنگ نیوز: نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر آگئی

بریکنگ نیوز: نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نےکہاہےکہ متوازن طریقے سے الیکٹرک وہیکل پالیسی پر کام کررہے ہیں، دو ہفتوں تک پالیسی آ جائیگی،چار پہیوں والی گاڑیوں کی پالیسی بھی جلد لیکر آئیں گے، پاکستان میں جو پالیسی لارہے ہیں اس سے بہتری ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے

صنعت و پیداوار کا اجلاس ساجد طوری کی زیر صدارت ہوا جس میں انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ حکام کی کمیٹی کو 5 سالہ الیکٹرک وہیکل پالیسی 2021-26 پر بریفنگ دی گئی۔کمیٹی کو بتایاگیاکہ ہائبرڈ اور الیکٹرک کاروں بنانے کیلئے 6 کمپنیاں کام کررہی ہیں، اس حوالے سے اب تک 47 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے، سالانہ 4 لاکھ 18 ہزار یونٹس انسٹال کئے جائیں گے، 1800 سی سی تک کی کاروں پر 50 فیصد کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ دی جائے گی،1800سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر 25 فیصد کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ ہوگی۔ بتایاگیاکہ الیکٹرک کاروں کے پارٹس پر ایک فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد ہوگی، اس میں رجسٹریشن فیس اور سالانہ تجدید کی معافی ہوگی،امپورٹ پر50فیصد کسٹم ڈیوٹی پربھی چھوٹ ممکن ہے۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے بتایاکہ اس پالیسی پر ابھی تک کام جاری ہےاور 2ہفتوں تک پالیسی لےآئیں گے،الیکٹرک وہیکل کےحوالے سےمختلف ممالک کے ساتھ بھی بات چیت چل رہی ہے،متوازن طریقے سےالیکٹرک وہیکل پالیسی پرکام کررہےہیں،دوسری انڈسٹری کوبھی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا آٹو موٹیو کا شعبہ زیادہ پیچیدہ ہے،دو سے تین پہیوں والی گاڑیوں کیلئےپالیسی موجودہے،چارپہیوں والی گاڑیوں کی پالیسی بھی جلد لیکرآئیں گے، پاکستان میں جو پالیسی لارہے ہیں اس سے بہتری ہوگی۔ سےمختلف ممالک کے ساتھ بھی بات چیت چل رہی ہے،متوازن طریقے سےالیکٹرک وہیکل پالیسی پرکام کررہےہیں،دوسری انڈسٹری کوبھی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا آٹو موٹیو کا شعبہ زیادہ پیچیدہ ہے،دو سے تین پہیوں والی گاڑیوں کیلئےپالیسی موجودہے،چارپہیوں والی گاڑیوں کی پالیسی بھی جلد لیکرآئیں گے، پاکستان میں جو پالیسی لارہے ہیں اس سے بہتری ہوگی۔

Share

About admin

Check Also

30لاکھ کی گاڑی صرف5لاکھ میں خریدیں۔ تمام امپورٹڈ گاڑیاں 90فیصد کم ریٹ پر ۔۔ ۔پاکستان میں گاڑیوں کی سب سے بڑی منڈی جہاں گاڑیاں کوڑیوں کے بھاؤ بکتی ہیں

30لاکھ کی گاڑی صرف5لاکھ میں خریدیں۔تمام امپورٹڈ گاڑیاں 90فیصد کم ریٹ پر ۔۔ ۔پاکستان میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com