Breaking News
Home / اہم خبریں / بچوں کو پھر سے طویل چھٹیاں دینے کی تیاریاں! وفاقی وزارت تعلیم کا بڑا فیصلہ، تمام صوبوں کو مراسلہ بھجوا دیا

بچوں کو پھر سے طویل چھٹیاں دینے کی تیاریاں! وفاقی وزارت تعلیم کا بڑا فیصلہ، تمام صوبوں کو مراسلہ بھجوا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  وفاقی وزرات تعلیم نے تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے مراسلہ تیار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومتوں کو بھجوائے گئے مراسلے میں تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئی ہیں ۔وزارت تعلیم کی جانب سے پہلی تجویز یہ دی گئی ہے کہ تعلیمی ادارے 24 نومبر سے 31دسمبر تک بند رکھے جائیں۔

دوسری تجویز یہ دی گئی ہے کہ تعلیمی اداروں کو اگر 24 نومبر سے بند نہیں کیا جا رہا تو پرائمری سکولوں کو 24 نومبر سے بند کردیا جائے ۔ 2 دسمبر سے مڈل سکولوں کو بند کردیا جائے اور 15 دسمبر سے ہائیر سیکنڈری سکولوں کو بند کردیا جائے ۔دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تجویز زیر بحث ہے کہ سلیبس کو کم اور گرمیوں کی چھٹیوں کا ختم کر دیں یا اکیڈیمک سال آگے کر دیں لیکن ملک میں مہلک وباء کی پھیلتی صورت میں بچوں کی صحت کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےمانسہرہ میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی کے باوجود اس کونہیں جتوایا جاسکا ، ان کوجوسیٹیں ملیں وہ بھی ن لیگ کے توڑے گئے لوگ ہیں ، یہ نوازشریف کابیانیہ ہی تھا کہ آپ کوگلگت بلتستان میں واضح مینڈیٹ نہیں ملا ، حالاں کہ یہ روایت ہے کہ جس پارٹی کی وفاق میں حکومت ہوتی ہے وہی گلگت بلتستان میں حکومت بناتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ پہلے پیپلزپارٹی کوجی بی میں 14 اور مسلم لیگ ن کو 16سیٹیں ملی تھیں لیکن اب آپ کوگلگت بلتستان میں صرف 8 سیٹیں ملیں کیوں کہ اب یہ دھاندلی کرکےبھی نہیں جیت سکتے کیوں کہ الیکشن میں لوگ نوازشریف کی حمایت میں باہرنکلے ، اسی لیے گلگت بلتستان الیکشن کےجعلی نتائج کو ماننے کے لیےکوئی بھی تیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک جعلی حکومت ہےآٹےاورچینی کی چوری نہیں روکےگی۔

Share

About admin

Check Also

پٹرول 8 روپے اور ڈیزل 11 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان! حکومت چاہتے ہوئے بھی اس اضافے کو کیوں نہیں روک سکتی؟پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com