Home / کاروبار / دس ہزار چینی کی بوریاں خریدتا ہوں اور جتنے کی خریدتا ہوں اتنے کی ہی بیچ دیتا ہوں پھر بھی 1لاکھ روپے کا فائدہ ہوتا ہے

دس ہزار چینی کی بوریاں خریدتا ہوں اور جتنے کی خریدتا ہوں اتنے کی ہی بیچ دیتا ہوں پھر بھی 1لاکھ روپے کا فائدہ ہوتا ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک صاحب تھے وہ چینی کا بزنس کرتے تھے جتنے میں چینی خریدتے تھے اتنے میں ہی بیچ دیا کرتے تھے، وہ روز کا لاکھ روپیہ کماتے تھے، لوگ بڑے حیران ہوتے تھے کہ یہ خدا کا بندہ اگر سو روپے من خریدتا ہے تو سو روپے من ہی بیچتا ہے پھر اس کو

فائدہ کہاں سے ہوتا ہے؟ کچھ سمجھ نہیں آتی، چنانچہ کسی نے پوچھا کہ بھئی آپ کو فائدہ کیسے ہوتا ہے؟ اس نے کہا: جناب! بات یہ ہے کہ میں روزانہ دس ہزار بوریاں بیچتا ہوں، میں جب خریدتا ہوں تو بوری میں خریدتا ہوں اور جب میں بیچتا ہوں تو بوری کے بغیر بیچتا ہوں، چینی میں اسی قیمت پر بیچتا ہوں، لیکن نفع میں مجھے خالی بوری بچ جاتی ہے تو دس ہزار بوری روزانہ بچتی ہے، ایک بوری دس روپے کی بک جاتی ہے، یوں دس ہزار بوریوں کے بدلے مجھے ایک لاکھ روپے کا فائدہ ہو جاتا ہے۔ چینی میں اسی قیمت پر بیچتا ہوں، لیکن نفع میں مجھے خالی بوری بچ جاتی ہے تو دس ہزار بوری روزانہ بچتی ہے، ایک بوری دس روپے کی بک جاتی ہے، یوں دس ہزار بوریوں کے بدلے مجھے ایک لاکھ روپے کا فائدہ ہو جاتا ہے۔ یہ ہے عقل معاش، عقل نے وہاں سے بھی فائدہ ڈھونڈ لیا جہاں سے عام آدمی کو فائدہ محسوس نہیں ہوتا۔

Share

About admin

Check Also

بجلی کی قیمت میں کمی ۔۔۔ اچھے دنوں کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا باعث بنتا ہے کیونکہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com