Breaking News
Home / اہم خبریں / پنجاب کے عوام کیلئے بری خبر۔۔۔ 6بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کردیاگیا،کون کون سے شہر شامل ہیں جانیے

پنجاب کے عوام کیلئے بری خبر۔۔۔ 6بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کردیاگیا،کون کون سے شہر شامل ہیں جانیے

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران زیادہ کیسز سامنے آنے پر 6 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا۔ صوبائی سیکرٹری صحت محمد عثمان کے مطابق پنجاب کے لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور ، بھکر اور ملتان میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جس کا نفاذ 28 نومبر تک

جاری رہے گا۔ سیکرٹری صحت کے مطابق لاک ڈاؤن زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں میں لگایا گیا ہے جہاں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے جب کہ ان علاقوں میں لوگوں کی نقل و حمل محدود اور ہر قسم کے اجتماع پر بھی پابندی ہو گی۔ لاہور کے جن علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے ان میں ویلنشیا ٹاؤن بلاک ایف ون ،پیراگون سٹی، جوہر ٹاؤن، سپرنٹنڈنٹ ہاؤس، پنجاب یونیورسٹی، ڈی ایچ اے فیزتھری اور فور اور گلبرگ کے بعض علاقے شامل ہیں۔سرگودھا کے محلہ قاسم پارک اور سیٹلائٹ ٹاؤن کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ ​​​​​​​ملتان میں جلیل آباد، ریلوے روڈ، گلگشت کالونی، خان ویلج ہاؤسنگ سوسائٹی اور گارڈن ٹاؤن میں اسمارٹ لاک ڈاون کیا گیا ہے۔راولپنڈی میں سیکٹر C ،فیز 1ڈی ایچ اے، گلشن آباد، اسٹریٹ 10حالی روڈ، بلاک B4 علامہ اقبال اسٹریٹ، مسلم ٹاؤن اور فیز 3 بحریہ ٹاؤن میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔بھکرمیں گلشن مدینہ اور محلہ خورشیدشاہ کو بند کیا گیا ہے جب کہ بہاولپور میں پوسٹ گریجویٹ کالج بغداد روڈ، ہاشمی گارڈن، ٹاؤن A ماڈل ٹاؤن، سیٹلائٹ ٹاؤن اور دیگر علاقے شامل ہیں ۔

Share

About admin

Check Also

ڈالرپھرتگڑا۔۔امریکی کرنسی نے پاکستانی روپے کوروند ڈالا قدر میں کتنااضافہ ہوگیا،جان کرآپ پریشان ہوجائیں گے

کراچی(نیوز ڈیسک)درآمدی شعبوں کی ڈیمانڈ برقرار رہنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com