Breaking News
Home / کھیل / وسیم اکرم نے دور حاضر کے کس پاکستانی باولر کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش ظاہر کردی ؟نام جان کر آپ کے بھی اندازے غلط ثابت ہو جائیں

وسیم اکرم نے دور حاضر کے کس پاکستانی باولر کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش ظاہر کردی ؟نام جان کر آپ کے بھی اندازے غلط ثابت ہو جائیں

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش ظاہر کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ جوڑی بنانے کا پی سی بی نے اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس حوالے سے

پی سی بی نے اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ مجھے بھی پوچھا گیا ہے تو مجھے عمران خان، وقار یونس، شعیب اختر اور عبدالرزاق سمیت کئی بولروں کے ساتھ بولنگ کا موقع ملا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ وقار یونس کے ساتھ میری جوڑی بہت اچھی رہی، وقار یونس اس وقت دنیا کے بہترین بولر تھے۔ سابق کپتان نے ماضی کے بولروں میں سے جوڑی بنانے کے لیے فضل محمود اور سرفراز نواز کا انتخاب کیا ہے۔وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ماضی کے بولروں میں سے فضل محمود اور سرفراز نواز کے ساتھ جوڑی بنانا چاہوں گا، سرفراز نواز نے ریورس سوئنگ ایجاد کی جب کہ فضل محمود کے لیگ کٹر کا کوئی جواب نہیں تھا۔وسیم اکرم نے کہا کہ اگر مجھ سے مستقبل کے بولروں کے بارے میں پوچھا جائے گا تو میں نسیم شاہ کے ساتھ پرآف بنانا چاہوں گا،نسیم شاہ ابھی بچہ ہے لیکن بہت تیز ہے، اس کی اسپیڈ 150 سے بھی زائد ہے، ابھی اس نے مزید تیز بولر بننا ہے۔

Share

About admin

Check Also

کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ :پی ایس ایل کے بقیہ میچز پاکستان سے باہر کروانے پر غور، ممکنہ وینیو کا نام سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آخری آپشن کے طور پر پی ایس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com