Breaking News
Home / کھیل / شاہد آفریدی کو کپتانی مل گئی

شاہد آفریدی کو کپتانی مل گئی

سری لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز گال گلیڈی ایٹرز نے آل رائونڈر شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہے، سری لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز پہلے ٹیم کی کمان وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو سونپنا چاہتی تھی لیکن وکٹ کیپر بیٹسمین کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے انتخاب ہوگیا جس کے بعد گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کر دیا ہے، سری لنکن بلے باز بھانوکا راجہ پاکسے ان کے نائب کپتان ہوں گے۔

یاد رہے کہ گال گلیڈی ایٹرز کا سکواڈ سری لنکا پہنچ چکا ہے جب کہ چھٹی بیٹی کی بیماری کے باعث کراچی میں موجود شاہد آفریدی پیر کو روانہ ہوں گے۔ ایونٹ 26 نومبر سے شروع ہوگا، گال گلیڈی ایٹرز کا پہلا میچ اگلے روز جافنا سٹالینز سے ہوگا۔

Share

About admin

Check Also

انا للہ واناالیہ راجعون !سابق کرکٹر جاوید میانداد کے گھر صف ماتم بچھ گئی

انا للہ واناالیہ راجعون !سابق کرکٹر جاوید میانداد کے گھر صف ماتم بچھ گئی کراچی(نیوز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com