Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / آج کل پاکستانی لڑکیاں کس چیز کی سرجری کروانے میں مصروف ہیں جواب ان کو حیران کر دے گا

آج کل پاکستانی لڑکیاں کس چیز کی سرجری کروانے میں مصروف ہیں جواب ان کو حیران کر دے گا

گزشتہ چند سالوں کے دوران پلاسٹک سرجری کے رجحان میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، یہاں تک کہ سال 2016ءمیں اس انڈسٹری کا حجم 16 ارب ڈالر (تقریباً 16 کھرب پاکستانی روپے) تک پہنچ گیا۔ عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ خوتین اپنے چہرے اور دیگر اعضاءکی پلاسٹک سرجری پر زیادہ توجہ دیتی ہیں لیکن آپ یہ جان

کر حیران ہوں گے کہ اب ناف کی پلاسٹک سرجری سرفہرست آ چکی ہے۔ یہ پلاسٹک سرجری کا تازہ ترین رجحان ہے اور دنیا بھر میں خواتین اس کی جانب مائل نظر آرہی ہیں۔
ڈیلی میل آن لائن سے بات کرتے ہوئے ایک پلاسٹک سرجن ڈاکٹر میتھیو شولمین نے بتایا کہ اب ان کے پاس بہت سی ایسی خواتین آتی ہیں جو اپنی ناف کو اداکارہ ایملی راٹ جوکسک اور جیسیکا سمپسن جیسا دیکھنا چاہتی ہیں۔ ڈاکٹر میتھیو نے بتایا کہ اب وہ ہر مہینے ناف کی پلاسٹک سرجری کے 12 سے 15 آپریشن کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئیڈیل ناف کی شکل عمودی بیضوی ہوتی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے دھڑ لمبوترا نظر آتا ہے اور یہ دیکھنے میں بھی خوبصورت لگتی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کے پاس آنے والی خواتین عموماً مشہور اداکاراﺅں اور سپر ماڈلز کی تصاویر بھی لاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ان کی ناف ان مشہور حسیناﺅں کی ناف جیسی بنادی جائے۔

Share

About admin

Check Also

شاہد آفریدی نے بیگم کے ساتھ محبت کی لازوال کہانی مداعوں کے ساتھ شیئر کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیائے کرکٹ کے سابقہ جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی ساری دنیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com