Home / پاکستان / وزارت بھی کسی کام نہ آئی : شاہ محمود قریشی ہار گئے ، جاوید ہاشمی جیت گئے ۔۔۔۔ ملتان سے حیران کن خبر آگئی

وزارت بھی کسی کام نہ آئی : شاہ محمود قریشی ہار گئے ، جاوید ہاشمی جیت گئے ۔۔۔۔ ملتان سے حیران کن خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) میں یہ نہیں مانتا کہ مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنے غلط فیصلوں سے خود کو سیاسی طور پر تنہا کر رکھا ہے، بلکہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ مخدوم جاوید ہاشمی کا جو سیاسی قد کاٹھ ہے، اسے کوئی سیاسی جماعت اپنے اندر سمو ہی نہیں سکتی ہاں یہ سچ ہے کہ

مخدوم جاوید ہاشمی نے محمد نوازشریف سے سیاسی وفاداری نبھائی ہے۔نامور کالم نگار نسیم شاہد اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ بے وفائی کے دنوں میں بھی صرف جاوید ہاشمی کے دل میں نوازشریف کی قدر ہی رہی، اور بات ہے کہ اس وفاداری کی قدر نہیں کی گئی جنوبی پنجاب کے لئے مخدوم جاوید ہاشمی کا دم غنیمت ہے، ان کی وجہ سے جنوبی پنجاب ایک بڑی سیاسی وراثت کا مالک ہے وگرنہ یہاں بونوں کا راج ہے، جو اپنے حق کے لئے بولتے ہوئے بھی تھرتھر کانپ رہے ہوتے ہیں آج کل پھر مخدوم جاوید ہاشمی پوری شدت سے گرج برس رہے ہیں اس بار ان کا موضوع سخن جنوبی پنجاب کے لئے علیحدہ سکریٹریٹ کے نام پر رچایا جانے والا ڈرامہ ہے۔ انہوں نے اس ڈرامے کے بعد واشگاف الفاظ میں جنوبی پنجاب کے عوام کو بتا دیا ہے کہ اگلے سو سال تک اب جنوبی پنجاب کے صوبہ بننے کا کوئی امکان نہیں وزیر اعظم عمران خان نے انتخابات میں کئے گئے دعوے سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے علیحدہ سیکرٹریٹ کا بھونڈا مذاق کیا ہے دوسرے لفظوں میں ان کا یہ کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبے کی تحریک کو ختم کرنے کے لئے چھرا گھونپا ہے۔ اب اس مطالبے پر کبھی اتفاق رائے پیدا نہیں ہو سکے گا کیونکہ سیکرٹریٹ کی بہاول پور اور ملتان میں تقسیم کر کے اس مطالبے کو بھی تقسیم کر دیا گیا ہے۔کیا حالات پیدا ہوئے ہیں کہ مخدوم جاوید ہاشمی کے دیرینہ حریف شاہ محمود قریشی اب عوام میں جانے کا حوصلہ نہیں رکھتے اور

مخدوم جاوید ہاشمی میدان کے بیچ کھڑے للکار رہے ہیں۔ سیاسی آدمی وہی زندہ رہتا ہے جو عوام کا سامنا کرنے کی جرأت رکھتا ہو، مخدوم جاوید ہاشمی میں یہ ہمت و صلاحیت ہمیشہ موجود رہی ہے۔ وہ اس وقت بھی خم ڈھونک کے عوام کے درمیان آ گئے تھے، جب انہوں نے عین عروج پر تحریک انصاف کو خیر باد کہا تھا۔ اگرچہ انہیں تحریک انصاف کی طرف سے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، پریس کلب ملتان کے باہر انہیں دھکے اور نفرت انگیز خطاب بھی دیئے گئے مگر وہ اپنی دھن کے پکے ہیں اس وقت انہوں نے جو انکشافات کئے تھے، دیوانے کی بڑ نظر آتے تھے۔ تاہم آگے چل کر وہ سچ ثابت ہوئے۔ عدلیہ نے بھی راستہ صاف کرنے میں اپنا کردار ادا کیا اور باقی معاملات بھی عمران خان کے حق میں خود بخود ہموار ہوتے چلے گئے۔ مخدوم جاوید ہاشمی باغی سے داغی بن گئے لیکن کیا وہی جو ان کے من میں آیا۔ حالانکہ وہ جانتے تھے کہ تحریک انصاف سے نکلیں گے تو مسلم لیگ ن انہیں ہاتھوں ہاتھ نہیں لے گی، کیونکہ مسلم لیگ ن میں کئی بڑی شخصیات ان کے خلاف تھیں، صرف نوازشریف کے دل میں ان کے لئے نرم گوشہ تھا، باقی سب ان کی مقبولیت اور سیاسی قد سے خوفزدہ تھے۔مخدوم جاوید ہاشمی کو تو اس وقت بھی مکھن میں سے بال کی طرح نکال دیا گیا تھا جب مشرف دور میں انتخابات کے بعد انہیں قائد حزبِ اختلاف بنانے کی بجائے قرعہ فال چودھری نثار علی خان کے نام نکلا،

حالانکہ مشکل حالات میں مخدوم جاوید ہاشمی نے پارٹی کو زندہ رکھا تھا اور قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کی تھیں میں نے ایک بار کالم لکھا تھا کہ مخدوم جاوید ہاشمی ایک کٹی پتنگ ہے۔ اس پر مخدوم جاوید ہاشمی نے ایک طویل فون کر کے مجھے سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ وہ اب اپنے اصول مؤقف کی وجہ سے کسی کیلئے قابلِ قبول نہیں رہے۔ یہ میری شکست نہیں فتح ہے کہ میں اب اس جھوٹی سیاست اور جمہوریت کے لئے خطرے کی علامت بن گیا ہوں۔ یہ ان کا جملہ تھا اور اس جملے میں انہوں نے بہت کچھ کہہ دیا تھا۔ کیونکہ ایسی بات کہنے کے لئے ایک جرأت کے لئے جرأت مندانہ سیاسی کردار چاہئے، مصلحتوں سے عاری شخص ہی یہ بات کہہ سکتا ہے کہ ملک میں جعلی جمہوریت ہے اور اصل حکمرانی اسٹیبلشمنٹ کی ہے۔پچھلے دنوں انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقتدر قوتیں ملک پر رحم کریں اور یہ لولی لنگڑی جمہوریت تو کم از کم چلنے دیں۔ ان کا یہ کہنا تھا کہ اب عمران خان کو نکال کر کسی دوسرے کٹھ پتلی کو لانے کی تیاری ہو رہی ہے۔ حالانکہ اصولی طور پر تو مخدوم جاوید ہاشمی کو خوش ہونا چاہئے تھا اور انہیں دوسرے اپوزیشن لیڈروں کی طرح یہ کہنا چاہئے تھا کہ عمران خان کو نکال باہر کیا جائے، وہ مستعفی ہو جائیں، ملک کی جان چھوڑ دیں، مگر انہوں نے اس کی بجائے اسٹیبلشمنٹ کے آگے ہاتھ جوڑ دیئے کہ اب یہ کھیل نہ کھیلا جائے۔ حکومت کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے دی جائے،

Share

About admin

Check Also

21سالہ لڑکی اور 10سالہ بچہ۔۔۔ پاکستان کے اہم شہر سے ایسی خبر کہ شیطان بھی شرما جائے۔معاشرہ کس طرف چل پڑاہے،جانیے تفصیل

پھنڈی بھٹیاں(نیوز ڈیسک)۔۔ ظلم کی انتہا۔کہیں یا تعلیم کی کمی۔۔۔ ہمارےمعاشرے میں ان گنت مسائل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com