Breaking News
Home / اہم خبریں / بڑی خبر: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان لانے کا راستہ نکل آیا۔۔۔۔ حکومت پُرامید، بڑی یقین دہانی کرادی گئی

بڑی خبر: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان لانے کا راستہ نکل آیا۔۔۔۔ حکومت پُرامید، بڑی یقین دہانی کرادی گئی

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی بابراعوان نے کہاہے کہ حکومت عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے، امیدہے نئے امریکی صدرعافیہ صدیقی کی رہائی ممکن بنائیں گے۔نجی ٹی و ی چینل کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی بابراعوان سے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی،ملاقات میں عافیہ صدیقی سے متعلق اب

تک کی پیشرفت پرگفتگو ہوئی، بابر اعوان نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، مختلف ممالک میں قیدپاکستانیوں کی واپسی کیلئے کوشاں ہیں،وزیراعظم کی کوششوں سے 5 ہزارپاکستانی قیدی واپس لائے گئے،حکومت عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے، سینیٹ میں عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششوں کاجائزہ رکھاہے،انسانی ہمدردی اور خاتون ہونے کے ناطے یہ جائزہ رکھا گیا تھا۔بابراعوان نے کہاکہ امیدہے نئے امریکی صدرعافیہ صدیقی کی رہائی ممکن بنائیں گے،عافیہ صدیقی کی قید ہوئے 17 سال ہوگئے ہیں ، فوزیہ صدیقی نے وزیراعظم اوربابراعوان کی کوشش پراظہاراطمینان کیا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار اور صحافی حسن نثار نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سیاستدان عوام دوست ہوتے تو کبھی کورونا کی موجودہ صورتحال میں جلسے نہیں کرتے،اپوزیشن عوام کے تحفظ کا خیال رکھتے ہوئے جلسے ملتوی کردیتی تو ان کی عزت میں اضافہ ہوتا، لیکن شاید سیاستدان کو عزت کی نہیں صرف ووٹ کی ضرورت ہےچاہے کسی بھی قیمت پر ملے۔ شہباز گل کے بیان بختاور زرداری کی منگنی میں شرکت کیلئے مہمانوں کے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دینے والے جلسے کررہے ہیں پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثارکا کہنا تھا کہ شہباز گل نے بنیادی بات کردی ہے کہ تھوڑی سی عقل رکھنے والا شخص بھی سمجھ سکتا ہے یہ کتنے عوام دوست ہیں، عوام ان کیلئے اقتدار کے چارے کے سوا کچھ نہیں ہیں، ان کے نزدیک عوام صرف اقتدار کی گاڑی کے فیول ہیں، نواز شریف نے اپنے شیرجوان لندن میں رکھے ہوئے ہیں عوام کے شیرجوان مروارہے ہیں.نواز شریف کے شیر جوانوں کی اچھی خاصی توندیں نکلی ہوئی ہیں، گال پر گال اور مال پر مال چڑھا ہوا ہے انہیں یہاں شیرجوانوں کو لیڈ کرنے کیلئے بھیجیں۔ماضی کے حکمرانوں کے مقابلے میں عمران خان کے دورہ افغانستان کے اخراجات انتہائی کم ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ جس انسان کو اس ملک سے تھوڑی سی بھی محبت ہوگی وہ ان اخراجات سے اندازہ لگالے گا کہ عمران خان میں اور ماضی کے حکمرانوں میں کیا فرق ہے، پی ٹی آئی والوں کو کچھ تاخیر سے سہی اپنے سربراہ کی نیت کا پھل ملے گا

Share

About admin

Check Also

پہلے آئیں پہلے پائیں ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

پہلے آئیں پہلے پائیں ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com