Home / کاروبار / 500ہزار نہ 1500سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہو گئی ،جان کرکنواروں نے خوشی سے چھلانگیں لگانا شروع کردیں

500ہزار نہ 1500سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہو گئی ،جان کرکنواروں نے خوشی سے چھلانگیں لگانا شروع کردیں

کراچی (ویب ڈیسک )ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 350 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے

کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 15 روپے کمی کے بعد 94 ہزار 736 روپے ہو گئی۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر 51 ڈالر کم ہوکر 1815 ڈالر ہے۔ دوسری جانب 26 نومبر سے تعلیمی ادارے بند کیے جانے سے متعلق فیصلہ آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وزیر تعلیم شفقت محمود کا نام ٹاپ پر ٹرینڈ کرتا رہا۔یہی نہیں بچوں نے پاکستان کے اگلے وزیر اعظم کے لیے بھی وزیر تعلیم شفقت محمود کو منتخب کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔ طلبہ نے شرارتی چٹکلوں کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور شفقت محمود کے حوالے سے طرح طرح کے دلچسپ میمز بنا کر شیئر کیے۔ کسی نے وفاقی وزیر تعلیم کو ہیرو کہا تو کسی نے دلوں کا راجہ جب کہ کچھ لوگوں نے تو انہیں بچوں کا وزیر اعظم قرار دے دیا۔اسی طرح ایک میم میں لکھا تھا کہ ‘ہم لیپ ٹاپ نہیں۔۔۔چھٹیاں بانٹتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خاصی مقبول ہو رہی ہے جس میں اسلامیہ یونیورسٹی پشاور کے طلبہ تعلیمی ادارے بند ہونے کے اعلان کے بعد نعرے لگا رہے ہیں۔ طلبہ کو یہ نعرے لگاتے سنا گیا کہ “جب تک سورج چاند رہے گا شفقت تیرا نام رہے گا۔”کچھ صارفین نے کہا شفقت نے شفقت دکھا دی جب کہ کچھ طلبہ نے تو شفقت محمود کو کنفرم جنتی قرار دے دیا اور بہترین وزیر تعلیم کی سند بھی تھما دی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر منچلوں نے شرارتی چٹکلوں کا ڈھیر لگا دیا،کہیں انہیں کورونا، سردی اور امتحانوں سے بچانے والا ہیرو دکھایا گیا تو کہیں تاج پہنا کر بادشاہ بنا دیا گیا۔کسی نے کہا دنیا میں یوں تو ایپل پائے، پمکن پائے، چیری پائے جیسی ایک سے بڑھ کر ایک میٹھی سوغاتیں موجود ہیں لیکن اگر cutie pie کوئی ہے تو صرف شفقت انکل ہیں۔ کسی نے صوبائی وزیر سعید غنی اور وفاقی وزیر تعلیم کے درمیان مکالمے کی پیروڈی پیش کردی۔ایک طالب علم نے وزیر تعلیم کی سن گلاسز میں تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا انکل آپ کو سورج تو نہیں ستا رہا؟تو دوسرے کا کہنا تھا کہ اگر آج الیکشن کا اعلان ہو جائے تو 272 حلقوں سے اکیلے شفقت انکل جیت جائیں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی وزیر تعلیم شفقت محمود کے اسکول بند کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچے کووڈ کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کرنے پر خوش ہیں اور وہ خوبصورت انداز میں اس فیصلے کو سراہ رہے ہیں۔ عارف علوی نے کہا کہ پاکستان خوش رہنے والے لوگوں کا ملک ہے اور کوئی بھی ہم سے یہ چھین نہیں سکتا، اللہ ہمیں نظر بد سے دور رکھے۔

Share

About admin

Check Also

بجلی کی قیمت میں کمی ۔۔۔ اچھے دنوں کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا باعث بنتا ہے کیونکہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com