Home / City News / چوہدری برادران کی نواز شریف کو کال، وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

چوہدری برادران کی نواز شریف کو کال، وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یاد رہے کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔نوازشریف نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی صحت بارے دریافت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے میاں نوازشریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے گفتگو میں کہا کہ آپ کی والدہ سے دو مرتبہ ملاقات ہوئی، وہ انتہائی ملنسار اور شفیق خاتون تھیں اور ہمیشہ بہت پیار سے پیش آتی تھیں۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آپ کی والدہ تمام خاندان کیلئے ایک شفیق سائبان تھیں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اتحادیوں کے گلے شکوے دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسلام آباد واپسی سے قبل ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملنے کے لئے ان کی رہائش گاہ جائیں گے، جہاں وہ ان کی عیادت کے ساتھ ساتھ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے، اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان حکومتی امور پر چوہدری شجاعت حسین کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرنے کے لئے ٹیلی فون کیا، ان کی چوہدری شجاعت کے صاحبزادے شافع حسین سے گفتگو ہوئی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ چوہدری شجاعت سے محبت اور عزت کا رشتہ ہے۔

Share

About admin

Check Also

آٹا 20کلو تھیلا 800روپے،چینی فی کلو 68روپے اور گھی 170روپے فی کلو دستیاب ہو گا

یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن نے رمضان میں1500 سے زائد اشیاء پر رعایت دینے کا اعلان کردیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com