Breaking News
Home / کہانیاں / خاتون کے محبت میں گردہ دے ڈالا لیکن عورت نے ٹھیک ہوکہ ایسا کام کردیا جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے

خاتون کے محبت میں گردہ دے ڈالا لیکن عورت نے ٹھیک ہوکہ ایسا کام کردیا جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے

برطانیہ میں ایک شخص خاتون کی محبت میں گرفتار ہو گیا۔ خاتون نے بھی اس سے محبت کا اقرار کیا۔ کچھ عرصہ بعد وہ بیمار ہوئی اور اس کے گردے ناکارہ ہو گئے تو اس شخص نے اسے اپنا گردہ بھی دے دیا لیکن صحت یاب ہونے کے بعد اس سنگدل خاتون نے ایسا کام کر دیا کہ سن کر ہر مرد افسردہ ہو جائے گا۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 49سالہ سائمن لوئس نامی اس شخص کو میری ایمانوئیل نامی خاتون سے محبت ہوئی، جو گزشتہ دو سال سے چلتی آ رہی تھی۔ اس دوران میری کے گردے خراب ہو گئے اور سائمن نے اس کی محبت میں اندھا ہو کر اسے اپنا گردہ عطیہ کر دیا۔

نیا گردہ لگنے سے جب میری بالکل صحت مند ہو گئی تو گزشتہ دنوں سائمن نے اسے شادی کی پیشکش کی لیکن میری نے ایک بار بھی سوچے بغیر صاف انکار کر دیا۔ اس صدمے کے بعد بھی سائمن کا کہنا ہے کہ ’’میں نے اسے دل دیا تھا، پھر گردہ بھی دینا پڑ گیا۔ اس نے میرے ساتھ جو کچھ بھی کیا اس کا مجھے دکھ تو ہے لیکن مجھے کبھی بھی اسے نئی زندگی دینے پر پچھتاوا نہیں ہوگا۔‘‘ دوسری طرف 41سالہ میری کا کہنا ہے کہ ’’سائمن میرا بہترین دوست ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ ہم ایک دوسرے سے سچی محبت کرتے ہیں۔ میں جانتی ہوں کہ اس نے میرے لیے جو کچھ کیا اس سے اس کی اپنی جان بھی جا سکتی تھی، لیکن پھر بھی اس نے میری محبت میں وہ سب کیا۔ تاہم مجھے ڈر ہے کہ اگر ہم نے شادی کر لی تو اس سے ہماری دوستی تباہ ہو جائے گی جو میرے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔‘

Share

About admin

Check Also

تمہیں کوئی اور کھانا نہیں دیتا تم روز میرے گھر ہی آ جاتے ہو؟

ایک خاتون ایک فقیر کو روزانہ کھانا کھلاتے تنگ آ گئیں تو ایک روز چڑ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com