Breaking News
Home / City News / پی ٹی اے نے موبائل صارفین کے لئے مفت کال کرنے کا اعلان کردیا

پی ٹی اے نے موبائل صارفین کے لئے مفت کال کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے موبائل صارفین کے لئے بڑا اعلان، اب مخصوص کال مفت کرنے کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق آئی جی موٹر ویز کلیم امام نے پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ سے ملاقات کی جس میں

ایم تھری اور ہزارہ ایکسپریس وے سمیت مختلف موٹرویز اور شاہراہوں پر ٹیلی کام کوریج سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ اینڈ ایم پی) کی ہیلپ لائن پر کی جانے والی کالز مفت کردیں۔پی ٹی اے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ موبائل صارفین 130 پر اب مفت کال کرسکتے ہیں کیونکہ اُن کے آئندہ کال کے کوئی پیسے وصول نہیں کیے جائیں گے۔ PTA has declared that all calls made to National Highway and Motorway Police (NH&MP) emergency helpline 130 shall be free of charge. pic.twitter.com/4kB4VfAAJo — PTA (@PTAofficialpk) November 25, 2020
دوسری جانب گلگت بلتستان (جی بی) میں انتخابات میں کامیابی کے بعد حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مدت کے خاتمے سے 7 ماہ قبل ہی انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اصولی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد نہ کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ انتخابات لڑے گی۔

Share

About admin

Check Also

آٹا 20کلو تھیلا 800روپے،چینی فی کلو 68روپے اور گھی 170روپے فی کلو دستیاب ہو گا

یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن نے رمضان میں1500 سے زائد اشیاء پر رعایت دینے کا اعلان کردیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com