Breaking News
Home / پاکستان / لاہور کی رہائشی خاتون نے بابر اعظم پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

لاہور کی رہائشی خاتون نے بابر اعظم پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

لاہور( نیوز ڈیسک) پاکستان کے قومی کرکٹر بابر اعظم بڑی مشکل کا شکار، حامزہ نامی خاتون منظر عام پر، گھر سے بھگا کر لے جانے سے لے کر کٹر بننے تک کی ساری روداد بیان کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف لاہور کی رہائشی خاتون حامزہ میدان میں آگئی ہے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامزہ نامی خاتون نے بابر اعظم پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

حامزہ نامی خاتون کا کہنا ہے کہ میرا بابر اعظم سے اس وقت کا تعلق ہے جب وہ کرکٹر نہیں بنا تھا اور نہ ہی کرکٹ میں آیا تھا ۔میں اور بابر اعظم ایک ہی محلے میں رہتے تھے وہ میرا سکول فیلو بھی تھا۔
2011ء میں وہ مجھے کورٹ میرج کے نام پر گھر سے بھگا کر لے گیا۔ ہم دونوں پنجاب سوسائٹی اور گلبرگ کے علاقوں میں کرائے کے مکانوں پر رہے۔

حامزہ کا کہنا ہے کہ میں نوکری کرتی رہی اور بابر اعظم کو سپورٹ کرتی رہی، اسکو کرکٹر بنانے میں میرا کردار ہے، میرا پیسہ اس پر خرچ ہوا ، سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا لیکن پھر بابر اعظم نے حالات کے پیش نظر نکاح کرنے سے منع کر دیا ۔
یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ حامزہ نامی خاتون کے الزامات کی ابھی تک نہ تو بابر اعظم کی جانب سے تردید کی گئی ہے اور نہ ہی تصدیق، سب بابر اعظم کے جواب کے منتظر ہیں۔

Share

About admin

Check Also

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com