Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / نجی ٹی وی پروگرام میں پوچھے گئے سوال کا لیگی خاتون رہنما نے ایسا کیا جواب دیا جس نے سب کو حیران کر دیا

نجی ٹی وی پروگرام میں پوچھے گئے سوال کا لیگی خاتون رہنما نے ایسا کیا جواب دیا جس نے سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ایک دوسرے کے سخت مخالف ہیں نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان نے ن لیگی خاتون رہنما بشری بٹ سے سوال پوچھا گیا کہ ’’ڈوبٹی کشتی میں سوار آپ کے پاس دو لائف جیکٹ ہیں ایک آپ اپنی اور دوسری آپ دو میں سے کسی ایک کو دے سکتی ہیں۔

اور آپشنز میں عمران خان اور مودی کے نام دے دیئے۔‘‘جس کے جواب میں بشری بٹ نے پہلے او گاڈ کہا پھر جھٹ سے نریندر مودی کو بچانے کا کہا ۔ جس کے بعد پروگرام میں شریک ایک شخص نے کہا اس پر تو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف خوش ہونگے ، یہ کہنے کی دیر تھی کہ پروگرام قہقہے لگ گئے ۔ واضح رہے کہ واسع چوہدری اپنےپروگرام میں کئی سیاستدانوں کو بلا چکے ہیں جن سے طرح طرح سے سوال پوچھتے ہیں ۔ ماضی کے ایک پروگروام میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی بشری بٹ کوپروگرام میں بلایا اور ان سے چٹ پٹے سوال کیےتھے۔ دوسری جانب گیلپ پاکستان کی جانب سے نومبر 2020 کا پاکستان کے ٹاپ 5 ٹی وی چینلز کے پروگرامز کا موازنہ پیش کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو ٹی وی پروگرامز میں سب سے زیادہ نمائندگی ملی جبکہ مسلم لیگ ن نمائندگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر رہی۔ ٹی وی ٹاک شوز میں دنیا نیوز پر تحریک انصاف کی نمائندگی سب سے زیادہ رہی۔دنیا نیوز کے پروگرامز میں تحریک انصاف کی شمولیت 79 اعشاریہ 17 فیصد رہی۔ مسلم لیگ ن کو ساڑھے 12 فیصد اور پیپلز پارٹی کو چار اعشاریہ 17 فیصد نمائندگی ملی۔ سماء ٹی وی کے پروگرامز تحریک انصاف کی شمولیت کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے۔ سما میں پی ٹی آئی کو 45 اعشاریہ 45 ، مسلم لیگ ن کو 40 اعشاریہ 91 اور پیپلز پارٹی کو 13 اعشاریہ 64 فیصد نمائندگی ملی۔ جیو نیوز کے پروگراموں میں بھی تحریک انصاف نے بھرپور شرکت کی ۔ اس کے پروگرامز میں تحریک انصاف نے 44 اعشاریہ 79 فیصد ، مسلم لیگ ن نے 41 اعشاریہ 94 فیصد اور پیپلز پارٹی نے 11 اعشاریہ 83 فیصد شرکت کی۔ تحریک انصاف کو زیادہ نمائندگی دینے والے چینلز میں اے آر وائی نیوز کا چوتھا نمبر رہا۔

Share

About admin

Check Also

جیکی شراف کی اپنی بیٹی ’کرشنا شروف ‘ نے کھلم کھلا نہاتے ہوئے تصاویر شیئر کر ڈالیں

ڈیجیٹل پاکستانی ٹی وی نیوز! جیکی شراف کی بیٹی کرشنا شراف نے کھلے عام نہاتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com